اپنا ضلع منتخب کریں۔

    راہل گاندھی پر کیجریوال نے سادھا نشانہ ، سب سے کی مودی کا ساتھ دینے کی اپیل

    دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کے 'خون کی دلالی والے بیان پر حملہ بولا ہے۔

    دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کے 'خون کی دلالی والے بیان پر حملہ بولا ہے۔

    دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کے 'خون کی دلالی والے بیان پر حملہ بولا ہے۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کے خون کی دلالی والے بیان پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم ان الفاظ کی تنقید کرتے ہیں۔ اس طرح کے الفاظ کا استعمال درست نہیں ہے۔ راہل گاندھی نے ایسا بیان دے کر غلطی کی ہے۔
      کیجریوال نے ٹویٹ کر کے کہا کہ یہ وقت ایسا ہے ، جب سرحد پر کشیدگی ہے۔ ہمیں اپنے سیاسی اختلافات کو دور کر کے فوج کے ساتھ کھڑے ہونا چاہئے۔ کیجریوال نے سرجیکل اسٹرائیک پر وزیر اعظم مودی کے فیصلے کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ملک کی سیکورٹی کے لئے جو جو قدم اٹھا رہے ہیں، سبھی جماعتوں اور ملک کو مل کر ان کا ساتھ دینا چاہئے۔ سرجیکل اسٹرائیک پر اٹھ رہے سوالات پر انہوں نے کہا کہ اس وقت اس معاملہ پر سیاست نہیں ہونی چاہئے، ایسا میرا خیال ہے۔
      خیال رہے کہ راہل کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے جمعرات کو کسان یاترا کے اختتام پر وزیر اعظم مودی پر جم کر حملہ بولا تھا۔ راہل نے کہا تھا کہ وزیر اعظم جوانوں کے خون کے پیچھے چھپ رہے ہیں اور ان کے خون کی دلالی کر رہے ہیں۔
      راہل گاندھی نے کہا تھا کہ میں بی جے پی کے لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہم نے ملک کو انصاف دیا ہے اور انصاف کے ترازو کی عزت کی ہے۔ آپ نے ہندوستان کو تقسیم کرنے کا کام کیا ہے۔ ملک آپ سے روزگار مانگ رہا ہے، جوانوں کے خون کے پیچھے چھپ کر آپ دلالی کر رہے ہیں۔
      خیال رہے کہ 29 ستمبر کو ہندوستانی فوج نے پاک مقبوضہ کشمیر میں گھس کر سرجیکل اسٹرائیک کو انجام دیا تھا۔ تاہم پاکستان مسلسل اس سے انکار کرتا آ رہا ہے۔
      First published: