ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ملک میں روزانہ 50 کسان کر رہے ہیں خودکشی، پتہ نہیں کب آئیں گے اچھے دن؟

نئی دہلی۔ اتراکھنڈ میں مرکزی حکومت کی جانب سے صدر راج کے فیصلے پر سیاسی تکرار جاری ہے۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: May 06, 2016 02:31 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ملک میں روزانہ 50 کسان کر رہے ہیں خودکشی، پتہ نہیں کب آئیں گے اچھے دن؟
نئی دہلی۔ اتراکھنڈ میں مرکزی حکومت کی جانب سے صدر راج کے فیصلے پر سیاسی تکرار جاری ہے۔

نئی دہلی۔ اتراکھنڈ میں مرکزی حکومت کی جانب سے صدر راج کے فیصلے پر سیاسی تکرار جاری ہے۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور پارٹی نائب صدر راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کارکنوں نے جنتر منتر سے پارلیمنٹ تک جمہوریت بچاؤ ریلی نکالی۔


جنتر منتر پر راہل گاندھی نے جم کر مودی حکومت کی تنقید کی۔ راہل گاندھی نے کہا، 'مودی جی کی حکومت آئی اور انہوں نے اچھے دن کی بات کی۔ آج ملک میں قحط سالی ہے۔ روزانہ 50 کسان خود کشی کر رہے ہیں۔ پتہ نہیں اچھے دن کب آئیں گے۔


کانگریس نائب صدر نے کہا، 'مودی حکومت نے اروناچل پردیش میں کانگریس حکومت کو غیر مستحکم کر کے وہاں صدر راج لگا دیا اور قانون کا قتل کیا۔ آج ہندوستان میں صرف دو لوگوں کی بات چلتی ہے، نریندر مودی جی اور موہن بھاگوت کی۔ جو بھی ان کے خلاف جاتا ہے یا پھر بولنے کی کوشش کرتا ہے، ان کے اوپر جھوٹے الزام لگائے جاتے ہیں۔


وہیں، سونیا گاندھی نے کہا، 'بی جے پی کی اقتدار کی بھوک بڑھتی جا رہی ہے۔ دولت طاقت کا استعمال کر حکومتیں گرائی جا رہی ہیں۔ مودی حکومت جمہوریت کی جڑیں کھود رہی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اتراکھنڈ کی لڑائی کانگریس اب دہلی میں لڑ رہی ہے۔ ایسے میں جب سپریم کورٹ میں جمعہ کو اتراکھنڈ کو لے کر اہم سماعت ہونی ہے اور پارلیمنٹ کا اجلاس بھی چل رہا ہے، دہلی میں کانگریس کی جمہوریت بچاؤ ریلی انتہائی اہم رہی۔
First published: May 06, 2016 11:52 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading