உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مرکزی حکومت ذات اور مذہب کا ماحول بنا کر تشدد کو فروغ دے رہی ہے :راہل گاندھی

    نئی دہلی: کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے بہار اسمبلی انتخابات میں مهاگٹھ بدھن کی زبردست جیت پر بہار کے ووٹروں اور کانگریس کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے آج کہا کہ جن قوتوں کو ٹکر دے کر یہ کامیابی حاصل کی گئی ہے وہی کام اب پورے ملک میں کرنا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی: کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے بہار اسمبلی انتخابات میں مهاگٹھ بدھن کی زبردست جیت پر بہار کے ووٹروں اور کانگریس کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے آج کہا کہ جن قوتوں کو ٹکر دے کر یہ کامیابی حاصل کی گئی ہے وہی کام اب پورے ملک میں کرنا ہے۔

      مسٹر گاندھی نے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی 125 ویں یوم پیدائش کے اختتامی تقریب پر یہاں منعقدہ ’’نہرو یادگاری فیسٹول ‘‘ پروگرام میں بڑی تعداد میں موجود کانگریسی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کارکنوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی جدوجہد سے بہار اسمبلی انتخابات میں کانگریس اور جنتادل متحدہ اور راشٹریہ جنتا دل کے مهاگٹھ بندھن کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

      سنگھ پریوار کے نظریات پر مهاگٹھ بندھن کی جیت کے سلسلے میں اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’بہار کی مبارک باد آپ لوگوں کو، آپ نے نتیش جی اور لالو جی کے ساتھ مل کر راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ کی سوچ کو ٹکر دی اور اسے شکست دی اور یہی کام ہم اب پورے ملک میں کرنے والے ہیں۔

      انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت ذات اور مذہب کا ماحول بنا رہی ہے اور تشدد کو فروغ دے رہی ہے لیکن نہرو جی نے ملک میں سیکولرازم کا ایسا پودا لگایا ہے کہ اس کی بنیاد ہل نہیں سکتی ہے اور مذہب کے نام پر تقسیم کرنے والی سیاست اس پر پنپ نہیں سکتی۔ کانگریس تمام لوگوں کو جگہ دے کر اور ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے۔

      First published: