ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ملک میں خشک سالی اور حکومت بالی ووڈ ستاروں کے ساتھ ناچ گانے میں مشغول : راہل گاندھی

راہل گاندھی نے این ڈی اے حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب کو لے کر حکومت پر تیکھا حملہ بولتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر میں پانی کو لے کر کسان خود کشی کر رہے ہیں لیکن مودی حکومت بالی ووڈ ستاروں کے ساتھ ناچ گانے کرکے جشن منانے میں مشغول ہے ۔

  • Agencies
  • Last Updated: May 29, 2016 10:05 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ملک میں خشک سالی اور حکومت بالی ووڈ ستاروں کے ساتھ ناچ گانے میں مشغول : راہل گاندھی
راہل گاندھی نے این ڈی اے حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب کو لے کر حکومت پر تیکھا حملہ بولتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر میں پانی کو لے کر کسان خود کشی کر رہے ہیں لیکن مودی حکومت بالی ووڈ ستاروں کے ساتھ ناچ گانے کرکے جشن منانے میں مشغول ہے ۔

نئی دہلی : کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے این ڈی اے حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب کو لے کر حکومت پر تیکھا حملہ بولتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر میں پانی کو لے کر کسان خود کشی کر رہے ہیں لیکن مودی حکومت بالی ووڈ ستاروں کے ساتھ  ناچ گانے کرکے جشن منانے میں مشغول ہے ۔ دہلی میں بجلی اور پانی کی مبینہ قلت کے خلاف کانگریس کے احتجاج کے دوران پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے راہل نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر بھی جم کر نشانہ سادھا ۔ کانگریس کے نائب صدر نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلی صرف جفت اور طاق فارمولہ اور آلودگی جیسے مسائل پر بولتے ہیں، لیکن کام نہیں کرتے ۔


راہل نے ساتھ ہی کہا کہ عآپ لیڈر غریبوں کے درد کے تئیں بے حس ہیں ۔ مودی اور کیجریوال کے خلاف نعرے بازی کے درمیان گاندھی نے کہا کہ دو سال گزر گئے ، پورے ملک میں خشک سالی ہے ، مہاراشٹر کے ودربھ اور مراٹھواڑا میں کسان خود کشی کر رہے ہیں اور یہاں انڈیا گیٹ پر دو سال کا جشن منایا جا رہا ہے، پروگرام ہو رہا ہے، بالی وڈ کے لوگ آئے ہوئے ہیں، ناچ گانا ہو رہا ہے ۔


مودی اور کیجریوال سے خود کو الگ کرتے ہوئے گاندھی نے کہا کہ وہ مہاتما گاندھی کے نظریے کے مطابق سچ کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ، نہ کہ جھوٹے وعدے کرنے میں ۔ دونوں لیڈروں پر سخت حملہ کرتے ہوئے انہوں نے دعوی کیا کہ دونوں کو لگتا ہے کہ وہ ہندوستان کے ہر شخص کو ہر مرتبہ بیوکوف بنا سکتے ہیں ۔

First published: May 29, 2016 10:05 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading