ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کانگریس لیڈر راہل گاندھی بھی کورونا وائرس کی زد میں ، وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کرکے جلد ٹھیک ہونے کی دعا کی

Rahul Gandhi Corona Positive: راہل گاندھی نے بتایا کہ انہیں کورونا کی ہلکی علامتیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی لوگ حال فی الحال میرے رابطے میں آئے ہوں ، وہ پروٹوکال فالو کریں اور محفوظ رہیں ۔

  • Share this:
کانگریس لیڈر راہل گاندھی بھی کورونا وائرس کی زد میں ، وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کرکے جلد ٹھیک ہونے کی دعا کی
کانگریس لیڈر راہل گاندھی بھی کورونا وائرس کی زد میں ، وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کرکے جلد ٹھیک ہونے کی دعا کی

نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی منگل کو کورونا مثبت پائے گئے ہیں ۔ اس بات کی جانکاری انہوں نے اپنے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل سے دی ہے ۔ راہل گاندھی نے بتایا کہ انہیں کورونا کی ہلکی علامتیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی لوگ حال فی الحال میرے رابطے میں آئے ہوں ، وہ پروٹوکال فالو کریں اور محفوظ رہیں ۔ راہل گاندھی کے کورونا متاثر ہونے کی خبر آنے کے بعد وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کرکے کانگریس لیڈر اور لوک سبھا رکن راہل گاندھی کے جلد سے جلد صحت مند ہونے کی دعا کی ۔ انہوں نے لکھا : میں لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی جی کے جلد شفایاب ہونے اور اچھی صحت کی دعا کرتا ہوں ۔


بتادیں کہ ملک میں کورونا کی خطرناک دوسری لہر کے پیش نظر راہل گاندھی نے دو دن پہلے ہی مغربی بنگال میں اپنی سبھی انتخابی ریلیوں کو رد کردیا تھا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ کورونا بحران کو دیکھتے میں نے مغربی بنگال کی اپنی سبھی ریلیوں کو رد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سیاسی پارٹیوں کو سوچنا چاہئے کہ ایسے وقت میں ان ریلیوں سے عوام اور ملک کو کتنا خطرہ ہے ۔




راہل گاندھی مسلسل کورونا انتظامات کو لے کر مرکزی حکومت کو گھیرتے رہے ہیں ۔ منگل کو بھی انہوں نے ٹویٹ کرکے مرکزی حکومت کے نئے فیصلے کی تنقید کی ۔ دراصل پیر کو مرکزی حکومت نے فیصلہ کیا کہ یکم مئی سے 18 سال کے اوپر کے سبھی لوگوں کو کورونا ویکسین لگائی جاسکتی ہے ۔ اس کے بعد راہل گاندھی نے ٹویٹ کرکے کہا کہ 18 سے 45 سال کے عمر کے لوگوں کیلئے ویکسین مفت نہیں ہوگی ۔ قیمت طے کرنے کے عمل میں بچولیوں کو لایا گیا ہے ۔ سماج کے کمزور طبقہ کو ویکسین کیلئے یقین دہانی نہیں کرائی گئی ہے ۔

اس درمیان ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے اندر دو لاکھ 59 ہزار کیسیز سامنے آئے ہیں ۔ نئے معاملات کی تعداد میں تو آج تھوڑی کمی دکھی ، لیکن اموات کی تعداد بڑھ گئی ہے ۔ مہاراشٹر میں 24 گھنٹوں میں 1761 اموات ہوئی ہیں ۔ وہیں اسی مدت میں ایک اعشایہ ۵۴ لاکھ لوگ کورونا کو ہراکر شفایاب بھی ہوئے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 20, 2021 05:12 PM IST