پرینکا گاندھی وارانسی سے الیکشن لڑیں گی یا نہیں؟ راہل گاندھی نے دیا یہ جواب
راہل گاندھی۔ پرینکا گاندھی: فائل فوٹو
نیوز 18 نے کچھ دنوں پہلے یہ خبر بریک کی تھی کہ پرینکا گاندھی وزیر اعظم مودی کے خلاف وارانسی سے الیکشن لڑ سکتی ہیں۔ اس خبر کے بعد پہلی بار راہل گاندھی کا اس پر ردعمل آیا ہے
پرینکا گاندھی کے وارانسی سے الیکشن لڑنے کو لے کر ابھی بھی سسپنس برقرار ہے۔ ایک انگریزی اخبار نے جب راہل گاندھی سے پوچھا کہ وارانسی لوک سبھا سیٹ کو لے کر کانگریس نے سسپنس بنائے رکھا ہے، کیا آپ کی بہن کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا وارانسی سے امیدوار بننے جا رہی ہیں؟ تو راہل کا جواب تھا کہ میں آپ کو سسپنس میں چھوڑ دوں گا۔ سسپنس ہمیشہ ایک بری چیز نہیں ہے۔ آگے راہل گاندھی نے جواب دیا کہ پرینکا گاندھی کے وارانسی سے الیکشن لڑنے کی خبر کی نہ میں تصدیق کر رہا ہوں اور نہ ہی اس کی تردید کر رہا ہوں۔
آپ کو بتا دیں کہ نیوز 18 نے کچھ دنوں پہلے یہ خبر بریک کی تھی کہ پرینکا گاندھی وزیر اعظم مودی کے خلاف وارانسی سے الیکشن لڑ سکتی ہیں۔ اس خبر کے بعد پہلی بار راہل گاندھی کا اس پر ردعمل آیا ہے۔
حالانکہ اس سے پہلے جب پرینکا کے شوہر رابرٹ واڈرا سے اس بارے میں پوچھا گیا تھا تو انہوں نے کہا تھا کہ پرینکا کسی بھی ذمہ داری کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ اگر کانگریس انہیں یہ رول دیتی ہے تو وہ ضرور وزیر اعظم مودی کے خلاف وارانسی سے الیکشن لڑیں گی۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔