ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

الورموب لنچنگ سے ’’مودی کا بربریت پسند نیا ہندوستان‘‘ بے نقاب: راہل گاندھی

راجستھان کے الور میں موب لنچنگ کے تازہ واقعہ پر نریندر مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے آج کہا ہے کہ یہ واقعہ ’’مودی کے بربریت پسند نئے ہندوستان‘‘ کو بے نقاب کرتا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 24, 2018 12:09 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
الورموب لنچنگ سے ’’مودی کا بربریت پسند نیا ہندوستان‘‘ بے نقاب: راہل گاندھی
راہل گاندھی: فائل فوٹو

نئی دہلی:  راجستھان کے الور میں موب لنچنگ کے تازہ واقعہ پر نریندر مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے آج کہا ہے کہ یہ واقعہ ’’مودی کے بربریت پسند نئے ہندوستان‘‘ کو بے نقاب کرتا ہے۔

اخباری رپورٹوں کے حوالے سے کہ پولس والوں نے پہلے گایوں کو پناہ گاہو ں میں پہنچایا اس کے بعد چائے پی، پھر کہیں جاکر اجتماعی تشدد کا شکار ہونے والے مظلوم کو اسپتال پہنچایا۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ کے الور کے پولس والوں نے موب لنچنگ کے شکار اکبر خان کو تین گھنٹے تک مرنے دیا۔ اس کے بعد اسپتال لے گئے جو صرف 6 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔

راہل گاندھی نے کہا کہ اسپتا ل کے راستے میں وہ لوگ چائے پینے کے لئے کیوں رکے یہ مودی کے بربریت نئے ہندوستان کا نقشہ پیش کرتی ہے، جہاں انسانیت کی جگہ نفرت نے لے لی ہے اور لوگوں کو کچلا جارہا ہےاور پھر مرنے کے لئے چھوڑ دیا جارہا ہے۔ 28 سالہ اکبر خان کو جمعہ اور سنیچر کی رات الور کے رام گڑھ میں گائے اسمگل کرنے کے شبہ پر ایک بھیڑ نے مبینہ طور پر اتنا مارا کہ وہ جانبر نہ ہوسکا۔


راہل گاندھی کے اس ٹوئت کے بعد مرکزی وزیر برائے ریل پیوش گوئل نے  راہل گاندھی کو جواب دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ بس بہت ہوچکا آپ نفرت کے سوداگر ہیں۔ اسمرتی ایرانی نے لکھا ہے کہ راہل گاندھی کی فیملی نے 1984 میں بدترین قسم کے نفرت کی قیادت کی۔ بھاگلپور اور نیلی کے فسادات اور ایسے ہی دوسرے واقعات سے بھی انہوں نے گاندھی فیملی کو جوڑا اور کہا کہ اس طرح کی گھٹیا سیاست شرمناک ہے۔


 
First published: Jul 24, 2018 12:08 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading