ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

راہل گاندھی کا بی جے پی پر حملہ، شہریت ترمیمی قانون کو بتایا نوٹ بندی پارٹ ٹو

کانگریس لیڈر راہل نے گاندھی نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون نوٹ بندی سے دوگنا خطرناک ہے۔

  • Share this:
راہل گاندھی کا بی جے پی پر حملہ، شہریت ترمیمی قانون کو بتایا نوٹ بندی پارٹ ٹو
راہل گاندھی

 نئی دہلی۔ کانگریس کے 135 ویں یوم تاسیس پر راہل گاندھی نے ایک بار پھر بی جے پی کو شہریت ترمیمی قانون پر گھیرنے کی کوشش کی اور بی جے پی لیڈروں پر جم کر حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون نوٹ بندی سے بھی زیادہ خطرناک ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ملک کے غریبوں کو ایسا نقصان ہونے والا ہے کہ وہ نوٹ بندی کو بھول جائیں گے۔



کانگریس لیڈر راہل نے گاندھی نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون نوٹ بندی سے دوگنا خطرناک ہے۔ اس میں ملک کے ہر غریب کو یہ کہا جائے گا کہ ثابت کرو کہ آپ ہندوستانی ہو اور ان کے جو بنگلہ دیشی دوست ہیں ان کو کوئی کاغذ دکھانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی امیر قطار میں کھڑا نہیں ہو گا کیونکہ امیر لوگ ان کے دوست ہیں۔
راہل گاندھی نے بی جے پی پر جھوٹ بولنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک ویڈیو ٹویٹ کیا ہے جس میں نریندر مودی کہہ رہے ہیں کہ ہندوستان میں کوئی حراستی مرکز نہیں ہے اور اس ویڈیو میں حراستی مراکز کے منظر ہیں۔ اس لئے آپ طئے کریں کہ کون جھوٹ بول رہا ہے۔
First published: Dec 28, 2019 12:30 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading