نئی دہلی۔ کانگریس صدر راہل گاندھی بدھ کے روز دہلی کے ایک پانچ ستارہ ہوٹل میں افطار پارٹی کا انعقاد کر رہے ہیں۔ پارٹی کی کمان سنبھالنے کے بعد ان کی طرف سے یہ پہلی افطار پارٹی ہوگی۔ پارٹی گزشتہ دو سال سے افطار کا اہتمام نہیں کر رہی تھی۔
کانگریس ذرائع کے مطابق افطار پارٹی کا انعقاد 13 جون کو دارالحکومت کے مشہور تاج محل ہوٹل میں کیا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے کانگریس نے 2015 میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں افطار پارٹی کا انعقاد کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ افطار پارٹی میں ان تمام جماعتوں کے لیڈروں کو مدعو کیا جا رہا ہے جو کافی وقت سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف سرگرم رہی ہیں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔