ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سوشل میڈیا نہیں، نفرت پھیلانا چھوڑیں: راہل گاندھی کا نریندر مودی پر طنز

وزیر اعظم مودی نے آج دیر رات یہ اعلان کر کے سب کو حیران کردیا کہ وہ آئندہ اتوار کو ٹوئٹر، فیس بک، انسٹا گرام اور یو ٹیوب جیسے سوشل میڈیا چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں۔

  • Share this:
سوشل میڈیا نہیں، نفرت پھیلانا چھوڑیں: راہل گاندھی کا نریندر مودی پر طنز
کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی فائل فوٹو

نئی دہلی۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کے سوشل میڈیا چھوڑنے کے فیصلے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہیں (مودی کو) سوشل میڈیا کے بجائے نفرت پھیلانے کا کام چھوڑنا چاہئے۔ راہل گاندھی نےنریندر مودی کا نام لئے بغیر ٹوئیٹ کیا کہ ’’سوشل میڈیا چھوڑنے کے بجائے نفرت پھیلانا چھوڑیں‘‘۔



واضح رہے کہ وزیر اعظم مودی نے آج دیر رات یہ اعلان کر کے سب کو حیران کردیا کہ وہ آئندہ اتوار کو ٹوئٹر، فیس بک، انسٹا گرام اور یو ٹیوب جیسے سوشل میڈیا چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں۔ کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ مودی کو ٹرول کرنے اور دوسروں کو گالی دینے والی اپنی فوج کو بھی مشورہ دینا چاہئے۔

غور طلب ہے کہ فیس بک پر وزیر اعظم مودی کے پیج پر 44,723,734 لائکس ہیں۔ جبکہ ٹوئٹر پر وزیر اعظم مودی کو 53.3 ملین لوگ فالو کرتے ہیں۔ خود وزیر اعظم اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے 2,373 لوگوں کو فالو کرتے ہیں۔ انسٹاگرام پر وزیر اعظم مودی کو 35.2 ملین لوگ فالو کرتے ہیں اور یوٹیوب کی بات کی جائے تو یہاں وزیر اعظم مودی کے 4.51 ملین سبسکرائبرز ہیں۔
First published: Mar 02, 2020 11:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading