نئی دہلی : کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی سہارنپور کے لئے نکل چکے ہیں ۔ ان کے ساتھ یوپی کانگریس کے صدر راج ببر بھی ہیں ۔ وہ سہارنپور کے تشدد متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے ۔ تاہم پولیس اور ضلع انتظامیہ نے راہل گاندھی کو اس دورے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے ۔ کانگریس ذرائع سے خبر آرہی ہے کہ راہل کے ساتھ غلام نبی آزاد اور راج ببر بھی ہیں ۔ یہ تمام سونیا سے پہلے ملنے گئے اور اس کے بعد سہارنپور کے لیے روانہ ہو گئے ۔
خیال رہے کہ پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق راہل گاندھی کو دوپہر 12:30 بجے سہارنپور پہنچنا ہے ، جہاں کانگریس کے کئی لیڈران اور کارکن ان کے ساتھ چل کر متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے ۔
ادھر ڈی ایم کے کے پانڈے کا کہنا ہے کہ افسروں نے بتایا ہے کہ راہل گاندھی کو تشدد متاثر علاقے کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔ ایسے میں اگر وہ یہاں آتے ہیں تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ ڈی ایم نے بتایا کہ ان کے وہاں جانے سے حالات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں ۔ اب دیکھنا ہوگا کہ اجازت نہ ملنے کے بعد بھی راہل سہارنپور جاتے ہیں یا نہیں ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔