سورت کی عدالت نے نچلی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ اس لیے راہل گاندھی کی پریشانی اور بھی بڑھ سکتی ہے۔ راہل کو مجسٹریٹ کورٹ نے 23 مارچ کو مجرم قرار دیا تھا۔ اس کے بعد انہیں 24 مارچ کو پارلیمنٹ سے نااہل قرار دے دیا گیا۔
سورت کی عدالت نے 'مودی سرنیم ' سے جڑے ہتک عزت کے معاملے میں راہل گاندھی کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ راہل گاندھی کی سزا پر روک نہیں لگے گی کیونکہ سورت کی عدالت نے کانگریس لیڈر کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ دراصل، 'مودی سرنیم ' ہتک عزت کے معاملے میں سورت کی نچلی عدالت نے راہل گاندھی کو دو سال کی سزا سنائی تھی۔ اس سزا کے خلاف نچلی عدالت کے فیصلے کو راہول گاندھی نے سیشن کورٹ میں چیلنج کیا تھاجسے عدالت نے مسترد کر دیا تھا۔
مانا جا رہا ہے کہ راہل گاندھی اب اس معاملے میں راحت کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔ سورت کی عدالت سے راہل گاندھی کو راحت نہ ملنے کے بعد کانگریس کے سینئر لیڈر اور کانگریس جنرل سکریٹری انچارج کمیونیکیشن جے رام رمیش نے کہا کہ ہم قانون کے تحت ہمارے پاس دستیاب تمام آپشنز کا استعمال جاری رکھیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:
اس سے پہلے سورت کی نچلی عدالت نے بھی اس معاملے میں راہل گاندھی کو دو سال کی سزا سنائی تھی۔ اگر سورت کی عدالت قصوروار قرار دیئے جانے اور سزا کے فیصلے پر روک لگا دیتی تو راہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت بحال ہو سکتی تھی۔ لیکن سورت کی عدالت نے نچلی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ اس لیے راہل گاندھی کی پریشانی اور بھی بڑھ سکتی ہے۔ راہل کو مجسٹریٹ کورٹ نے 23 مارچ کو مجرم قرار دیا تھا۔ اس کے بعد انہیں 24 مارچ کو پارلیمنٹ سے نااہل قرار دے دیا گیا۔
ایڈیشنل سیشن جج آر پی موگیرا کی عدالت نے راہل گاندھی کی درخواست پر فیصلہ گزشتہ سماعت کے دوران جمعرات 20 اپریل تک محفوظ رکھا تھا۔ مجرمانہ ہتک عزت کیس میں دو سال قید کی سزا سنانے والے ٹرائل کورٹ کے حکم کے خلاف راہل کی اپیل پر فیصلہ محفوظ رکھا گیا تھا۔
راہل گاندھی 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں کیرالہ کے وایناڈ سے رکن پارلیمنٹ بنے۔ ایک دن بعد سورت کی ایک عدالت نے راہل گاندھی کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے پرنیش مودی کی طرف سے دائر مجرمانہ ہتک عزت کے مقدمے میں قصوروار ٹھہرایا اور انہیں دو سال قید کی سزا سنائی جس کے ایک دن بعد انہیں لوک سبھا سے نااہل قرار دے دیا گیا۔
Published by:Mirzaghani Baig
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔