ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لاک ڈاون ناکام رہا، کورونا دوڑ رہا، اب پلان بی بتائیں وزیر اعظم مودی: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ لاک ڈاون ناکام ہوا ہے۔ جو ہدف نریندر مودی کا تھا وہ پورا نہیں ہوا۔

  • Share this:
لاک ڈاون ناکام رہا، کورونا دوڑ رہا، اب پلان بی بتائیں وزیر اعظم مودی: راہل گاندھی
لاک ڈاون ناکام رہا، کورونا دوڑ رہا، اب پلان بی بتائیں وزیر اعظم مودی: راہل گاندھی

نئی دہلی۔ کانگریس (Congress) لیڈر راہل گاندھی نے منگل کو صحافیوں سے بات کی۔ پریس کانفرنس میں راہل گاندھی (Rahul Gandhi) نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ ہم کورونا سے 21 دنوں کی جنگ لڑنے جا رہے ہیں۔ آج 60 دن ہو گئے ہیں لیکن ہم واحد ایسے ملک ہیں جہاں وائرس تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ہندوستان ایسا ملک ہے جو کورونا کے معاملے بڑھتے وقت لاک ڈاون بند کر رہا ہے۔ یہ بات واضح ہے کہ لاک ڈاون ناکام ہوا ہے۔ جو ہدف نریندر مودی کا تھا وہ پورا نہیں ہوا۔ ہم بہت احترام  سے حکومت سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ اب آپ کا پلان بی کیا ہے؟



راہل گاندھی نے کہا کہ جہاں ہماری حکومت ہے وہاں ہم لوگوں کو نقد مہیا کرا رہے ہیں لیکن مرکز سے ہمیں کوئی مدد نہیں ملی۔ راہل نے کہا کہ ہماری پارٹی کی حکومتوں کے پاس تارکین وطن کو مینیج کرنے اور ریاستوں میں جانچ بڑھانے کی پالیسی ہے لیکن مرکز کی مدد کے بغیر وہ اکیلے سب کچھ نہیں کر سکتے۔

وبا سے پہلے ملک اور اس کے بعد میں بے روزگاری کی فیصد میں درج کئے گئے اچھال کے سوال کے جواب میں راہل گاندھی نے کہا کہ ہمیں معیشت اور صحت کے درمیان ایک راستہ بنانا ہو گا تاکہ دونوں صحیح ڈھنگ سے چل سکیں۔ بطور قومی لیڈر مجھے یہ کہتے ہوئے کافی دکھ ہو رہا ہے کہ ہماری کئی کمپنیاں بند ہو جائیں گی۔ دیوالیہ ہو جائیں گی۔ لوگ بڑی تعداد میں بےروزگار ہو رہے ہیں۔ ضروری ہے کہ حکومت معیشت اور حفظان صحت دونوں پر یکساں کام کرے۔

چین اور نیپال کے ساتھ موجودہ کشیدہ صورت حال کے سوال پر راہل نے کہا کہ سرحری تنازعہ کی تفصیلات، کیا ہوا اور کیسے ہوا، کیا کیا گیا، اس کی پوری جانکاری حکومت ملک کو دے۔ حکومت سبھی کو اس کی جانکاری دے۔ نیپال اور چین کے ساتھ سرحدوں پر کیا ہوا یہ حکومت عوام کو بتائے۔
First published: May 26, 2020 01:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading