ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

رافیل سودے پر جے پی سی تشکیل کا انتظار ہے: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ ’’ جیٹلی کا رافیل سودے میں ہونے والی بڑی ڈکیتی پر ہم وطنوں کی توجہ دوبارہ متوجہ کرنے کے لئے شکریہ۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 30, 2018 11:01 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
رافیل سودے پر جے پی سی تشکیل کا انتظار ہے: راہل گاندھی
راہل گاندھی

کانگریس صدر راہل گاندھی نے رافیل سودے پر متضاد بیانات دینے سے متعلق وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے الزامات کا کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسی صورتحال کو صاف کرنے کے لئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کے فوری قیام کے اپنےمطالبے پر انہیں حکومت کے فیصلے کا انتظار ہے۔


راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ ’’ جیٹلی کا رافیل سودے میں ہونے والی بڑی ڈکیتی پر ہم وطنوں کی توجہ دوبارہ متوجہ کرنے کے لئے شکریہ۔ اس پورے معاملے کو حل کرنے کے لئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کیوں نہیں بناتے؟ مشکل یہ ہے کہ آپ کے سپریم لیڈر اپنے دوستوں کو بچا رہے ہیں، اس لئے انہيں جے پی سی کی تشکیل سے تکلیف ہو سکتی ہے۔ اسے دیکھئے اور 24 گھنٹے میں بتائیے، مجھے آپ کے جواب کا انتظار ہے"۔


اس سے پہلے جیٹلی نے رافیل سودے پر اہم اپوزیشن پارٹی سے 15 سوال پوچھتے ہوئے کہا تھا کہ اس میں ترقی پسند اتحاد حکومت نے جو تاخیر کی تھی، کیا وہ ملک کی سلامتی کے ساتھ سمجھوتہ نہیں تھا؟

First published: Aug 30, 2018 09:18 AM IST