ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

راہل گاندھی کا پرگیہ پر سخت حملہ۔ ایک دہشت گرد نے دوسرے دہشت گرد کو محب وطن کہا

ایسا پہلی بار نہیں ہے جب پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے ناتھورام گوڈسے کو محب وطن بتایا ہو ۔اس سے پہلے بھی لوک سبھا انتخابات کے دوران انہوں نے گوڈسے کو محب وطن کہا تھا۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 28, 2019 01:58 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
راہل گاندھی کا پرگیہ پر سخت حملہ۔ ایک دہشت گرد نے دوسرے دہشت گرد کو محب وطن کہا
راہل گاندھی: فائل فوٹو

نئی دہلی۔ کانگریس  لیڈر راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے ذریعہ ناتھو رام گوڈسے کو محب وطن بتائے جانے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایک دہشت گرد دوسرے دہشت گرد کو محب وطن بتا رہی ہے۔ راہل گاندھی نے جمعرات کو ٹویٹ کرکے کہا،’’دہشت گرد  پرگیہ نے دہشت گرد گوڈسے کو محب وطن بتایا۔ ہندوستان کی پارلیمنٹ کی تاریخ میں یہ ایک افسوسناک دن ہے‘‘۔


واضح رہے کہ بدھ کو ایوان میں ایس پی جی بل پر بحث کے دوران  پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے ناتھورام گوڈسے کو محب وطن بتایا تھا جس پر کافی ہنگامہ ہوا تھا حالانکہ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے  پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے بیان کو لوک سبھا کی کارروائی سے حذف کردیا تھا۔ راہل  گاندھی نے پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا،’’ پرگیہ جو کہہ رہی ہیں وہی بی جے پی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے دل میں ہے۔ یہ لوگ گاندھی جی کی جتنی بھی پوجا کریں لیکن ان کے دل میں کچھ اور ہی ہے‘‘۔

واضح رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہے جب  پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے ناتھورام گوڈسے کو محب وطن بتایا ہو ۔اس سے پہلے بھی لوک سبھا انتخابات کے دوران انہوں نے گوڈسے کو محب وطن کہا تھا۔
First published: Nov 28, 2019 01:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading