سخت سیکورٹی کے درمیان جموں و کشمیر میں بھارت جوڑو یاترا دوبارہ شروع، راہول گاندھی مرکزِ توجہ
یہ جمعرات کو پنجاب سے جموں و کشمیر میں داخل ہوئی۔ @srinivasiyc
راہول گاندھی ضلع سانبہ میں ڈوگر حویلی تک تقریباً 22 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے جہاں اے آئی سی سی انچارج، جموں و کشمیر امور اور پارٹی ایم پی رجنی پاٹل وانی کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کریں گے۔
کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے جموں اور کشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے ہیرا نگر موڑ سے اتوار کی صبح تقریباً 8 بجے ایک دن کے وقفے کے بعد اپنی بھارت جوڑو یاترا دوبارہ شروع کی۔ جموں شہر میں ہفتہ کو ہونے والے دو دھماکوں کے پیش نظر سخت سیکورٹی کے درمیان یہ یاترا شروع ہوئی ہے۔
ان کے ساتھ جموں و کشمیر کانگریس کے صدر وقار رسول وانی، سابق صدر غلام احمد میر، ترجمان رویندر شرما اور دیگر رہنما بھی تھے۔ وہ ضلع سانبہ میں ڈوگر حویلی تک تقریباً 22 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے جہاں اے آئی سی سی انچارج، جموں و کشمیر امور اور پارٹی ایم پی رجنی پاٹل وانی کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کریں گے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے گاندھی اور ان کے ساتھ چلنے والوں کے ارد گرد حفاظتی حلقہ بنایا ہے۔ سخت الرٹ کے درمیان جموں شہر ہفتہ کو ناروال علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں سے لرز اٹھا جس میں نو افراد زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔ راہول گاندھی پیر کو جموں شہر کے وجے پور سے ستواری چوک تک پیدل مارچ دوبارہ شروع کرنے سے پہلے سامبا کے نانک چک میں رات قیام کریں گے جہاں وہ دوپہر ایک بجے کے قریب ایک عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔
हिमाचल प्रदेश के लोग यहां के पहाड़ों की तरह हैं - शक्तिशाली मगर शांत।
प्रदेश की कांग्रेस सरकार भी ज़मीन से जुड़ी हुई है, जो राज्य की उन्नति के लिए काम करेगी - सारे वचन निभाएगी।
24 جنوری کو گاندھی جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ یاترا 30 جنوری کو سری نگر میں کانگریس ہیڈکوارٹر پر راہل گاندھی کے قومی پرچم لہرانے کے ساتھ ختم ہونے والی ہے۔
بھارت جوڑو یاترا (Bharat Jodo Yatra) 7 ستمبر کو کنیا کماری سے شروع ہوئی اور جمعرات کو پنجاب سے جموں و کشمیر میں داخل ہوئی۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔