نئی دہلی۔ دلتوں پر مظالم کے خلاف اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے کانگریس کا آج پورے ملک میں انشن جاری ہے۔ دارالحکومت کے راج گھاٹ پر واقع گاندھی سمادھی کے سامنے صبح سے کانگریس کے سینئر لیڈران اور کارکنان بڑی تعداد میں انشن پر بیٹھے ہیں۔ اس موقع پر دہلی ریاستی صدر اجے ماکن اور دیگر سینئر رہنما بھی موجود ہیں۔ کانگریس صدر راہل گاندھی راج گھاٹ پہنچ کر انشن پر بیٹھ چکے ہیں۔ پورے ہندوستان میں جاری کانگریس کا یہ انشن دلتوں کی حمایت میں ہے۔ کانگریس نے اپنے رہنماؤں اور کارکنوں كو ملک بھر میں پارٹی ہیڈ کوارٹر پر آج بھوک ہڑتال کرنے کو کہا ہے۔
گزشتہ دنوں ملک میں دلتوں کے خلاف مظالم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ وہیں، ایس سی / ایس ٹی ایکٹ میں تبدیلی کو لے کر بھی عدم اطمینان ہے۔ اس کے علاوہ کانگریس پارلیمنٹ کی کارروائی ٹھپ ہونے کے خلاف بھی اپنی آواز بلند کرے گی۔ اس کے لئے کانگریس نے 9 اپریل کو پورے ملک میں بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
بتا دیں کہ پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کا دوسرا مرحلہ ہنگامہ کی نذر ہو گیا۔ سال 2000 کے بعد ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ پارلیمنٹ میں سب سے کم کام ہوا ہے۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی ٹھپ ہونے سے کئی بل پیش نہیں ہو سکے اور وہ زیر التواء رہ گئے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔