உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راہل گاندھی طوفان ' تتلی ' سے ہوئی موت پر کیا اظہار افسوس

    راہل گاندھی ۔ فائل فوٹو

    راہل گاندھی ۔ فائل فوٹو

    راہل گاندھی نے طوفان ’تتلی‘ کی وجہ سے لوگوں کی موت پر اپنے صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      آل انڈیا کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی نے حال ہی میں آندھرا پردیش میں آئے سمندری طوفان ’تتلی‘ کی وجہ سے لوگوں کی موت پر اپنے صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
      راہل گاندھی نے سنیچر کو یہاں جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ’’آندھرا پردیش میں آئے سائیکلون کی وجہ سے اموات کی خبر بہت افسوسناک ہے۔ میری دل ہمدردیاں ان متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔ کانگریس پارٹی کے ساتھیوں سے میری درخواست ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد دی جائے۔‘‘
      واضح رہے کہ آندھرا پردیش میں طوفان ’تتلی‘ کی زد میں آنے سے سات لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔ طوفان کی وجہ سے اڈیشہ اور آندھرا پردیش میں فصلوں کا وسیع پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں : کانگریس نے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل میں ہند ستان کے منتخب ہونے پر مسرت کا اظہار کیا
      First published: