ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مہاراشٹر مسئلے پر لوک سبھا میں بولے راہل، جمہوریت کا قتل ہوا، سوال پوچھنے کا اب مطلب نہیں

مہاراشٹر میں ’جمہوریت کے قتل‘ کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے پیر کو لوک سبھا میں سوال پوچھنے سے انکار کردیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 25, 2019 12:49 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مہاراشٹر مسئلے پر لوک سبھا میں بولے راہل، جمہوریت کا قتل ہوا، سوال پوچھنے کا اب مطلب نہیں
راہل گاندھی: فائل فوٹو

نئی دہلی۔ مہاراشٹر میں ’جمہوریت کے قتل‘ کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے پیر کو لوک سبھا میں سوال پوچھنے سے انکار کردیا۔ آج وقفہ سوال میں اہم سوالوں کی فہرست میں  پہلا سوال راہل گاندھی کا ہی تھا۔ راہل گاندھی نے درج فہرست ذات وقبائل سے تعلق رکھنے والے طلبا و طالبات کے لئے ہوسٹل کے مسئلے کا سوال دیا تھا۔

صبح 11بجے جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو کانگریس کے ارکان  نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان کے بیچ و بیچ آگئے۔ شورشرابے کے درمیان ہی اسپیکر نے سوال پوچھنے کے لئے راہل گاندھی کا نام پکارا۔ جب اسپیکر نے ضمنی سوال پوچھنے کےلئے راہل گاندھی کا نام پکارا تو انہوں نے کہا’’اسپیکر محترم ، میں آج سوال پوچھنے کے لئے آیا تھا لیکن مہاراشٹر میں جس طرح جمہوریت کا قتل ہوا ہے، سوال پوچھنے کا کوئی مطلب نہیں ہے‘‘۔


مہاراشٹر کے مسئلے پر پیر کو ایوان میں ہنگامہ کرنے والے کانگریس کے دو اراکین کو لوک سبھا اسپیکر نے ایوان سے باہر نکالنے کا حکم دیا اور اس کے بعد دونوں نے مارشلوں کے ساتھ دھکا مکی کی جس سے ایوان میں ہنگامہ بڑھنے پر کارروائی دوپہر 12بجے تک کےلئے ملتوی کرنی پڑی۔
First published: Nov 25, 2019 12:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading