உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راہل گاندھی کی بڑی بات، حجاب کےچکر میں ہم ہندستان کی بیٹیوں کا مستقبل خراب کر رہے ہیں

    Hijab Controversy In Karnataka: راہل گاندھی  Rahul Gandhi نے ٹویٹ کر کے لکھا، 'ہم طالبات کے حجاب کو ان کی تعلیم کے راستے میں آنے دے کر ہندوستان کی بیٹیوں کا مستقبل خراب کر رہے ہیں۔ ماں سرسوتی سب کو علم دیتی ہے۔ وہ امتیازی سلوک نہیں کرتی۔

    • Share this:
      کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی  (Rahul Gandhi) نے حجاب (Hijab) کو لے کر اشاروں میں کرناٹک حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حجاب کے معاملے میں ملک کی بیٹیوں کے مستقبل سے کھیلا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا ہے کہ ماں سرسوتی ہر کسی کو علم دیتی ہیں نہ کہ وہ امتیازی سلوک کرتی ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ کرناٹک میں حجاب کو لے کر تنازع بڑھتا جا رہا ہے۔ کچھ کالجوں میں حجاب پر پابندی کے بعد مسلم طلبا اس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

      راہل گاندھی نے ٹویٹ کر کے لکھا، 'ہم طالبات کے حجاب کو ان کی تعلیم کے راستے میں آنے دے کر ہندوستان کی بیٹیوں کا مستقبل خراب کر رہے ہیں۔ ماں سرسوتی سب کو علم دیتی ہے۔ وہ امتیازی سلوک نہیں کرتی۔

      کیا ہے حجاب کا پورا تنازعہ؟
      آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ ماہ کرناٹک کے اڈپی ضلع کے ایک کالج نے حجاب پہننے پر چھ طالبات کے داخلے پر پابندی لگا دی تھی۔ اس کے بعد یہ تنازع ریاست کے دیگر کالجوں تک پھیل گیا۔ اڈپی میں، کالج کے پرنسپل نے خود حجاب پہننے والی طالبات کو کیمپس میں داخل ہونے سے روک دیا تھا جس کے بعد لڑکیوں نے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔ اڈپی کے ایم ایل اے اور کالج ڈیولپمنٹ کمیٹی کے صدر کے۔ رگھوپتی بھٹ نے حجاب پہننے کے حق کے لیے احتجاج کرنے والی طالبات کے ساتھ میٹنگ کے بعد واضح طور پر کہا کہ محکمہ تعلیم کے فیصلے کے تحت طالبات کو 'حجاب' پہن کر کلاس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

      Published by:Sana Naeem
      First published: