ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

راہل گاندھی نے مرکز پر سادھا نشانہ، کہا۔ حکومت نے ملک کو کر دیا برباد

اس سے پہلے کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے ڈی جی پی شرح ترقی میں بھاری گراوٹ کو لے کر منگل کے روز حکومت پر نشانہ سادھا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ معیشت کی بربادی نوٹ بندی سے شروع ہوئی تھی اور اس کے بعد سے یکے بعد دیگرے غلط پالیسیاں اپنائی گئیں۔

  • Share this:
راہل گاندھی نے مرکز پر سادھا نشانہ، کہا۔ حکومت نے ملک کو کر دیا برباد
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی فائل فوٹو

نئی دہلی۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے ملک کو برباد کردیا ہے اور اس سرکار کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہم ہر محاذ پر کمزور ثابت ہو رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے بدھ کے روز ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا’’ملک آج مودی کے ذریعہ پیدا ہونے والی تباہی کی زد میں ہے۔ آج جی ڈی پی میں منفی 23.9 فیصد کی تاریخی گراوٹ آئی ہے۔ 45 برسوں میں آج سب سے زیادہ بے روزگاری ہے۔ 12 کروڑ ملازمتیں چلی گئی ہیں۔ ریاستوں کو ان کے حصے کے جی ایس ٹی کے واجبات ادا نہیں کئے جارہے ہیں۔ ‘‘


انہوں نے حالیہ واقعات پر بھی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا ’’ہمارے یہاں آج دنیا میں سب سے زیادہ لوگ کوروناوائرس سے متاثر ہو رہے ہیں اور سب سے زیادہ لوگ مر رہے ہیں۔ ہماری سرحد پر بیرونی قوتیں جارح بنی ہوئی ہیں‘‘۔



معیشت کی بربادی نوٹ بندی سے شروع ہوئی تھی: راہل

اس سے پہلے کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے ڈی جی پی شرح ترقی میں بھاری گراوٹ کو لے کر منگل کے روز حکومت پر نشانہ سادھا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ معیشت کی بربادی نوٹ بندی سے شروع ہوئی تھی اور اس کے بعد سے یکے بعد دیگرے غلط پالیسیاں اپنائی گئیں۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ّ ڈی جی پی۔ 23.9 فیصد ہو گئی۔ ملک کی معیشت کی بربادی نوٹ بندی سے شروع ہوئی تھی۔ تب سے حکومت نے ایک کے بعد ایک غلط پالیسیوں کی لائن لگا دی'۔

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے الزام لگایا کہ حکومت نے ملک کی معیشت ڈبو دی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ' آج سے 6 ماہ پہلے راہل گاندھی نے اقتصادی سونامی آنے کی بات کہی تھی۔ کورونا بحران کے دوران ہاتھی کے دانت دکھانے جیسا ایک پیکج کا اعلان ہوا۔ لیکن آج حالت دیکھئے۔ ڈی جی پی۔ 23.9 فیصد تک گر گئی۔ بی جے پی حکومت نے معیشت کو ڈبو دیا۔

یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Sep 02, 2020 01:24 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading