ہوم » نیوز » امراوتی

کسانوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لئے ہرکوشش کریں گے: راہل گاندھی نے کسانوں سے پھرکیا وعدہ

کانگریس صدرنے 'کسان ڈے' پرملک کے کسانوں کوسلام کرتے ہوئے ان کا مستقبل محفوظ بنانے کے لئے ہرممکن کوشش کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 23, 2018 05:59 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کسانوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لئے ہرکوشش کریں گے: راہل گاندھی نے کسانوں سے پھرکیا وعدہ
راہل گاندھی ۔ فائل فوٹو

نئی دہلی: کانگریس صدرراہل گاندھی نے 'کسان ڈے' پرملک کے کسانوں کوسلام کرتے ہوئے ان کا مستقبل محفوظ بنانے کے لئے ہرممکن کوشش کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے آج ایک ٹویٹ کرکے کہا کہ "ہمارے کسانوں کے آنے والے کل کو محفوظ کرنے کے لئے میں ہروہ کوشش کرنے والا ہوں, جس سے ان کا مستقبل محفوظ ہو سکے۔ یہ صرف وعدہ نہیں، میرا فرض بھی ہے۔ کسانوں کے دن کے موقع پر ملک کے کسانوں کو میرا سلام! آپ ہو تو ہم ہیں"۔

قابل ذکرہے کہ کانگریس نے گزشتہ دنوں پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کسانوں کا قرض معاف کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں اس کی حکومت بننے کے بعد اس نے تینوں ریاستوں میں اس وعدے کو پورا کرنے کا اعلان بھی کرد یا ہے۔

اس مسئلے پرراہل گاندھی مرکز میں حکمراں مودی حکومت کو گھیرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ وہ صرف امیر سرمایہ داروں کے قرض معاف کرتی ہے، کسانوں کے نہیں۔ سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ کی جینتی پر23 دسمبر کوہرسال کسانوں کا دن منایا جاتا ہے۔کانگریس نے بھی پارٹی کے ٹوئٹرہینڈل پرایک ٹوئٹ شیئرکیا، جسے 'سوٹ بوٹ کی حکومت' عنوان دیا گیا ہے۔ اس میں لکھا ہے کہ مودی حکومت نے کسانوں کا ایک روپئے کا بھی قرض معاف نہیں کیا ہے جبکہ سرمایہ داروں کو 2.4 لاکھ کروڑکا قرض معاف کیا گیا ہے۔

کانگریس کے ایک اورٹویٹ میں لکھا گیا ہے کہ "قرض معافی کسانوں کی بہبودی کے تئيں ہماری سنجیدگی کا پہلا قدم ہے۔ کسانوں کو اقتصادی طورپرخود کفیل بنانے کی سمت میں ہم مصروف ہیں۔ اب ہمارا کسان کسی کا محتاج نہیں ہو گا"۔ اس کے ساتھ ہندوستان کے نقشے والی ایک تصویربھی شیئرکی گئی ہے جس میں کانگریس کی حکومت والی پانچ ریاستوں میں کسانوں کے قرض معافی کے اعداد وشماربتائے گئے ہیں۔ اس کے مطابق کانگریس حکومت نے پنجاب میں کسانوں کا 3،586 کروڑروپئے، راجستھان میں 18000 کروڑروپئے، کرناٹک میں 34000 کروڑروپئے اورچھتیس گڑھ میں 6100 کروڑروپئے کا قرض معاف کیا ہے۔ مدھیہ پردیش میں دولاکھ روپے تک کا فصل قرض معاف کردیا گیا ہے۔

First published: Dec 23, 2018 04:31 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading