نئی دہلی: کانگریس صدر راہل گاندھی نے سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید اور اہم الیکشن سے قبل پارٹی کو مشکل میں ڈالنے والے بیان دینے والے لیڈروں کو اشاروں اشاروں میں نصیحت دیتے ہوئے کہاکہ جب پارٹی آرایس ایس کے خلاف لڑائی لڑ رہی ہے، تو سب کو مل کر کوشش کرنی ہوگی۔
راہل گاندھی نے "جن آکروش ریلی" میں کہا کہ کبھی کبھی ہماری پارٹی میں الگ الگ نظریہ رکھتے ہیں۔ یہاں سلمان خورشید جی بیٹھے ہوئے ہیں، میں یہ ماننے کو تیار ہوں کہ ہماری پارٹی میں الگ الگ نظریے ہوں گے اور میں الگ الگ نظریات کو آگے بڑھاوں گا، سلمان خورشید کی حفاظت کروں گا، لیکن ایک بات میں کہنا چاہتا ہوں کہ جب پارٹی لڑائی لڑ رہی ہے، جب پارٹی آرایس ایس کے خلاف لڑ رہی ہے، تو ہمیں ایک ساتھ مل کر لڑنے کی کوشش کرنی ہے۔
غور طلب ہے کہ گزشتہ دنوں سلمان خورشید نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں ایک پروگرام میں تھا "کانگریس کے دامن پر مسلمانوں کے خون ہیں" ان کے اس بیان سے کرناٹک اسمبلی انتخابات سے ٹھیک قبل کانگریس کی بدنامی ہوئی اور بی جے پی نے اس پر جم کر حملہ کیا۔
حالانکہ یہ کوئی پہلی بار نہیں ہے کہ الیکشن سے قبل کانگریس کے کسی لیڈر نے پارٹی کو مشکل میں ڈالنے والے بیان دیئے ہیں۔ گزشتہ سال گجرات اسمبلی انتخابات سے عین قبل سابق مرکزی وزیر منی شنکر ایئر نے وزیراعظم مودی کے لئے "نیچ" لفظ کا استعمال کیا تھا، جس کی وجہ سے کانگریس کے لئے بہت خراب صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔ اس کے بعد ہی انہیں پارٹی سے معطل بھی کردیا گیاتھا اور آج بھی وہ پارٹی سے باہر ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔