راہل گاندھی کا 12 تغلق لین والے گھر سے سامان پیک، خالی کریں گے سرکاری بنگلہ خالی، جانیں اب کہاں ہوگا نیا ٹھکانہ
راہل گاندھی کا 12 تغلق لین والے گھر سے سامان پیک
لوک سبھا کی رکنیت کھونے کے بعد راہل گاندھی نے انہیں دیا گیا سرکاری بنگلہ خالی کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ دراصل، لوک سبھا سکریٹریٹ نے انہیں 22 اپریل تک الاٹ شدہ 12 تغلق لین بنگلہ خالی کرنے کا نوٹس دیا تھا۔
نئی دہلی: لوک سبھا کی رکنیت کھونے کے بعد راہل گاندھی نے انہیں دیا گیا سرکاری بنگلہ خالی کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ دراصل، لوک سبھا سکریٹریٹ نے انہیں 22 اپریل تک الاٹ شدہ 12 تغلق لین بنگلہ خالی کرنے کا نوٹس دیا تھا۔ حالانکہ کانگریس کے سابق صدر پہلے ہی بنگلہ خالی کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مکان خالی کرنے کے لیے سامان اکٹھا کرنے کا عمل تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔ یہاں چھت سے لے کر کمروں تک کا سارا سامان پیک کر لیے گئے ہیں۔
راہل گاندھی یہ بنگلہ خالی کر کے اپنی ماں اور پارٹی کی رکن پارلیمان سونیا گاندھی کے ساتھ رہنے جائیں گے۔ ان کا سارا سامان بھی وہیں بھیج دیا جائے گا۔ اس درمیان خبر ہے کہ دہلی میں راہل گاندھی کے دفتر کے لیے جگہ تلاش کی جا رہی ہے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اگر ہتک عزت کے مقدمے میں ان کی سزا کا معاملہ آگے بڑھتا ہے اور ان کی رکنیت بحال نہیں ہوتی ہے تو وہ اپنے لیے نیا گھر بھی تلاش کریں گے۔
دراصل، کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو سورت کی ایک عدالت نے مودی سرنام کیس سے متعلق چار سال پرانے ہتک عزت کے مقدمے میں دو سال کی سزا سنائی ہے۔ عدالت کے اس فیصلے کے بعد عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کے مطابق وہ خود بخود پارلیمنٹ کی رکنیت سے نااہل ہو گئے۔ اگلے دن لوک سبھا سکریٹریٹ نے ان کی پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کرنے کا نوٹس جاری کر دیا۔
قواعد کے مطابق پارلیمنٹ کی رکنیت ختم ہونے کے بعد اس رکن پارلیمان کو ایک ماہ کے اندر سرکاری بنگلہ خالی کرنا ہوتا ہے۔ اس طرح 23 مارچ کو پارلیمنٹ کی رکنیت کھونے والے راہل گاندھی کو 22 اپریل تک بنگلہ خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ جب راہل گاندھی سال 2004 میں پہلی بار امیٹھی سے ایم پی بنے تھے تو انہیں لٹینس دہلی کے تغلق لین پر بنگلہ نمبر 12 الاٹ کیا گیا تھا۔ پچھلے 18 سالوں سے یہ ان کا گھر تھا، حالانکہ اب یہ بدل جائے گا۔
Published by:sibghatullah
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔