ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

راہل گاندھی نے شئیر کیا فوجی جوانوں کا ویڈیو، پوچھا۔ وزیر اعظم کے لئے جہاز، جوانوں کے لئے بلیٹ پروف ٹرک تک نہیں؟

اس سے پہلے راہل گاندھی نے جمعرات کو بھی جہاز خریدنے کے لئے وزیر اعظم کو نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ وزیر اعظم کو صرف اپنی شبیہ کی فکر ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعظم نے اپنے لئے 8400 کروڑ کا طیارہ خریدا۔ اتنے میں سیاچن-لداخ بارڈر پر تعینات ہمارے فوجی جوانوں کے لئے کتنا کچھ خریدا جاسکتا تھا ۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 10, 2020 01:24 PM IST
  • Share this:
راہل گاندھی نے شئیر کیا فوجی جوانوں کا ویڈیو، پوچھا۔ وزیر اعظم کے لئے جہاز، جوانوں کے لئے بلیٹ پروف ٹرک تک نہیں؟
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی

نئی دہلی۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم کیلئے جہاز خریدے جانے کے حوالہ سے پی ایم مودی پر ہفتہ کو ایک بار پھر حملہ کیا اور ایک ویڈیو شیئر کر کے فوجیوں کیلئے نان بلیٹ پروف ٹرکیں اور اپنے (نریندر مودی) لئے مہنگا جہاز خریدنے کا الزام لگایا۔ لداخ سرحد پر چین اور ہندوستان کے مابین تنازع پر راہل گاندھی گذشتہ کئی مہینوں سے نریندر مودی پر مستقل حملہ آور ہیں۔


کیرالہ کے وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز اپنے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں مبینہ طور پر بتایا گیا ہے کہ ’’ٹرک کے اندر بیٹھے کچھ فوجی آپس میں بات کر رہے ہیں۔ ان میں سے ایک کا کہنا ہے کہ ’انہیں نان بلٹ پروف گاڑی میں بھیج کر ہماری زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے۔‘‘ راہل گاندھی نے ویڈیو کے ساتھ ٹوئٹ کیا ’’ہمارے فوجیوں کو نان بلٹ پروف ٹرکوں میں شہید ہونے کیلئے بھیجا جارہا ہے اور ہمارے وزیر اعظم کے لئے 8400 کروڑ روپے کے ہوائی جہاز! کیا یہ انصاف ہے؟‘‘



اس سے پہلے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعرات کو بھی جہاز خریدنے کے لئے وزیر اعظم مودی کو نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ وزیر اعظم کو صرف اپنی شبیہ کی فکر ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعظم نے اپنے لئے 8400 کروڑ کا طیارہ خریدا۔ اتنے میں سیاچن-لداخ بارڈر پر تعینات ہمارے فوجی جوانوں کے لئے کتنا کچھ خریدا جاسکتا تھا ۔ گرم لباس: 30،00،000 ، جیکٹس ، دستانے: 60،00،000 ،جوتے: 67،20،000 آکسیجن سلنڈر: 16،80،000۔ وزیر اعظم کو صرف اپنی شبیہ کی فکر ہے نہ کہ فوجیوں کی۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 10, 2020 01:24 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading