منموہن سنگھ کی سالگرہ پر بولے راہل گاندھی۔ ان کے جیسے وزیر اعظم کی کمی محسوس کر رہا ملک
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کیا۔ راہل گاندھی نے ہفتہ کو کہا کہ ہندستان کو بطور وزیر اعظم منموہن سنگھ کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Sep 26, 2020 01:01 PM IST

راہل گاندھی اور منموہن سنگھ کی فائل فوٹو: فوٹو پی ٹی آئی
نئی دہلی۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی (Rahul Gandhi) نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ (Manmohan Singh) کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کیا۔ راہل گاندھی نے ہفتہ کو کہا کہ ہندستان کو بطور وزیر اعظم منموہن سنگھ کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔ سال 2004 سے سال 2014 کے درمیان یو پی اے کی مخلوط حکومت کی قیادت کرنے والے منموہن سنگھ 26 ستمبر کو 88 سال کے ہو گئے۔
راہل گاندھی نے کہا کہ ایک وزیر اعظم کے طور پر ہندستان ڈاکٹر منموہن سنگھ کی کمی کو محسوس کر رہا ہے۔ وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ ہم سب کے لئے تحریک کا سرچشمہ ہیں۔ کانگریس لیڈر نے ٹویٹ کیا۔ ’’ملک میں ڈاکٹر سنگھ جیسے سنجیدہ وزیر اعظم کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔ ان کی دیانتداری ، شائستگی اور لگن ہم سب کے لئے سرچشمہ ہے۔ انہیں سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد اور آنے والا سال خوشنما ہو‘‘۔
India feels the absence of a PM with the depth of Dr Manmohan Singh. His honesty, decency and dedication are a source of inspiration for us all.
Wishing him a very happy birthday and a lovely year ahead.#HappyBirthdayDrMMSingh
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) September 26, 2020
کانگریس نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل پر کہا کہ ایک ڈیڈیکیٹڈ لیڈر کا پہلا مقصد ہمیشہ ان برائیوں کو ختم کرنا ہوتا ہے جو سماج کو تیزی سے گھیر سکتی ہیں۔ پارٹی نے کہا ' آج ہم سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی ہر ملک کے باشندے کے تئیں عہد بستگی کا جشن منا رہے ہیں'۔ کانگریس نے ایک دیگر ٹویٹ میں کہا ' اپنے سفر میں، انہوں نے ایک ارب لوگوں کا ساتھ لیا'۔
Birthday greetings to Dr. Manmohan Singh Ji. I pray to Almighty that he is blessed with a long and healthy life.
— Narendra Modi (@narendramodi) September 26, 2020
اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی۔ نریندر مودی نے ڈاکٹر سنگھ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ’’ڈاکٹر منموہن سنگھ کو سالگرہ کی مبارکباد۔ ان کی صحت مند زندگی اور درازیٔ عمر کیلئے دعا گو ہوں‘‘۔