اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مودی حکومت کے خلاف کانگریس کا ملک بھر میں انشن، راج گھاٹ پر راہل کا انشن آج

    کانگریس کے صدر راہل گاندھی راج گھاٹ جا کر مہاتما گاندھی کی سمادھی کے سامنے بیٹھ کر انشن کریں گے۔

    کانگریس کے صدر راہل گاندھی راج گھاٹ جا کر مہاتما گاندھی کی سمادھی کے سامنے بیٹھ کر انشن کریں گے۔

    ملک بھر میں دلتوں پر ہورہے مظالم کے واقعات اور مودی حکومت کی 'ناکامی' کے خلاف اپوزیشن کی سب سے بڑی پارٹی کانگریس آج پورے ملک میں انشن کرنے جا رہی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی۔ ملک بھر میں دلتوں پر ہورہے مظالم کے واقعات اور مودی حکومت کی 'ناکامی' کے خلاف اپوزیشن کی سب سے بڑی پارٹی کانگریس آج پورے ملک میں انشن کرنے جا رہی ہے۔ وہیں، کانگریس کے صدر راہل گاندھی راج گھاٹ جا کر مہاتما گاندھی کی سمادھی کے سامنے بیٹھ کر انشن کریں گے۔ اس دوران بہت سے سینئر کانگریس رہنما راہل کے ساتھ موجود ہوں گے۔

      گزشتہ دنوں ملک میں دلتوں کے خلاف مظالم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ وہیں، ایس سی / ایس ٹی ایکٹ میں تبدیلی کو لے کر بھی عدم اطمینان ہے۔ اس کے علاوہ کانگریس پارلیمنٹ کی کارروائی ٹھپ ہونے کے خلاف بھی اپنی آواز بلند کرے گی۔ اس کے لئے کانگریس نے 9 اپریل کو پورے ملک میں بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ بتا دیں کہ پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کا دوسرا مرحلہ ہنگامہ کی نذر ہو گیا۔ سال 2000 کے بعد ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ پارلیمنٹ میں سب سے کم کام ہوا ہے۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی ٹھپ ہونے سے کئی بل پیش نہیں ہو سکے اور وہ زیر التواء رہ گئے۔

      کیا ہے کانگریس کا پروگرام؟

      کانگریس کے نئے تنظیمی جنرل سیکرٹری اشوک گہلوت کی جانب سے پارٹی کے سبھی ریاستی صدور، اے آئی سی سی جنرل سکریٹریوں / انچارج اور قانون ساز پارٹی کے رہنماؤں کو رہنما ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ان سے کہا گیا ہے کہ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بچانے اور بڑھانے کے لئے تمام ریاستوں اور اضلاع کے کانگریس صدر دفاتر میں 9 اپریل کو انشن رکھیں۔ یہ راہل گاندھی کی ہدایت ہے۔

      ملک گیر انشن کے تحت کانگریس کے تمام لیڈر ملک بھر کے کانگریس دفتروں پر ایک دن کا انشن رکھیں گے۔ اس دوران کارکنوں کو بھی ایک دن کا انشن رکھنے کو کہا گیا ہے۔ وہیں، راہل گاندھی صبح 10 بجے راج گھاٹ پہنچیں گے اور گاندھی سمادھی کے سامنے انشن پر بیٹھیں گے۔
      First published: