ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کانگریس ورکنگ کمیٹی کی تشکیل نو کا راہل گاندھی کو دیا گیا اختیار

کانگریس کے سب سے اعلی پالیسی ساز ادارہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کی تشکیل نو کے لئے پارٹی صدر راہل گاندھی کو آج اختیار دیاگیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 18, 2018 05:07 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کانگریس ورکنگ کمیٹی کی تشکیل نو کا راہل گاندھی کو دیا گیا اختیار
راہل گاندھی ۔ فائل فوٹو

نئی دہلی: کانگریس کے سب سے اعلی پالیسی ساز ادارہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کی تشکیل نو کے لئے پارٹی صدر راہل گاندھی کو آج اختیار دیاگیا۔ کانگریس کے تین روزہ 84 ویں عمومی اجلاس کے آخری دن آج مسٹر گاندھی کو اس کے تشکیل نو کا حق پورے ملک سے آئے ہوئےپارٹی کےکارکنوں نے صوتی ووٹ کے ذریعہ فراہم کیا۔کمیٹی کے ارکان کے انتخاب سے متعلق قرار داد کو پارٹی کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے کارکنوں کے سامنے پیش کیا اور سب نے ایک آوازمیں مسٹر گاندھی کو اس کے لئے اختیار دیا۔

کانگریس صدر کے انتخابات سے پہلے ورکنگ کمیٹی کو تحلیل کر کے اسٹیئرنگ کمیٹی کو قائم کیا گیا تھا۔ کانگریس صدر کے عہدہ کے لئے دسمبر 2017 میں انتخاب ہوا اور 16 دسمبر کو مسٹر گاندھی کو باضابطہ طور پر بلامقابلہ پارٹی کا صدر منتخب کر لیا گیا تھا۔ عمومی اجلاس میں مسٹر گاندھی کے پارٹی صدر منتخب ہونے پر مہر لگ گئی۔

کانگریس کے 135 سال کی تاریخ میں محض 14 بار ورکنگ کمیٹی کے ارکان کا الیکشن ہوا ہے۔ باقی وقت میں کمیٹی کے ارکان کے انتخاب کا حق کانگریس صدر کو ہی دیا جاتا رہا ہے۔

First published: Mar 18, 2018 05:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading