உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راہل گاندھی کا ٹویٹر اکاونٹ عارضی طور پر معطل ، کانگریس نے کہا : بحالی کا عمل جاری

    راہل گاندھی کا ٹویٹر اکاونٹ عارضی طور پر معطل ، کانگریس نے کہا : بحالی کا عمل جاری ۔ فائل فوٹو ۔

    راہل گاندھی کا ٹویٹر اکاونٹ عارضی طور پر معطل ، کانگریس نے کہا : بحالی کا عمل جاری ۔ فائل فوٹو ۔

    Rahul Gandhi Twitter Account: دہلی میں مبینہ طور پر آبروریزی اور قتل کے معاملہ کی نو سالہ متاثرہ کے والدین سے ملاقات کی تصویر ٹویٹر پر شیئر کرنے کے معاملہ میں راہل گاندھی کا اکاونٹ معطل کردیا گیا ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : کانگریس نے ہفتہ کے روز کہا کہ پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ عارضی طور پر معطل ہے اور اس کی بحالی کے لیے ضروری عمل جاری ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب تک ٹویٹر اکاونٹ بحال نہیں ہوتا ، وہ سوشل میڈیا کے دوسرے پلیٹ فارمس کا استعمال کرتے ہوئے عوام کی آواز بلند کرتے رہیں گے ۔

      کانگریس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ کیا کہ راہل گاندھی کا اکاؤنٹ عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے اور اس کی بحالی کے لیے ضروری عمل جاری ہے۔ کانگریس نے کہا کہ اکاونٹ بحال ہونے تک وہ سوشل میڈیا کے دوسرے پلیٹ فارمس کے ذریعہ آپ کے ساتھ جڑے رہیں گے اور لوگوں کے لیے اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے اور ان کی جنگ لڑتے رہیں گے ۔ جئے ہند۔


      ذرائع کا کہنا ہے کہ دہلی میں مبینہ زیادتی اور قتل کیس کی نو سالہ متاثرہ لڑکی کے والدین کی ملاقات کی تصویر ٹویٹر پر شیئر کرنے پر راہل گاندھی کا اکاؤنٹ معطل کیا گیا ہے ۔

      قابل ذکر ہے کہ ٹویٹر نے جمعہ کی رات راہل گاندھی کی اس پوسٹ کو ہٹا دیا تھا۔ حال ہی میں جب راہل گاندھی نے یہ تصویر شیئر کی ، اس کے بعد بچوں کے حقوق کے قومی کمیشن نے ٹویٹر اور دہلی پولیس کو ایک خط بھیجا تھا کہ اس معاملہ میں کارروائی کی جائے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: