ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

راہل گاندھی نے دہلی کے تشدد زدہ علاقوں کا کیا دورہ، کہا۔ اس سے دنیا میں ہندوستان کی شبیہ خراب ہوئی

تشدد زدہ برج پوری کے ایک اسکول میں پہنچ کر راہل گاندھی نے کہا کہ تشدد اور نفرت کی سیاست نے دلی کا مستقبل برباد کر دیا۔

  • Share this:
راہل گاندھی نے دہلی کے تشدد زدہ علاقوں کا کیا دورہ، کہا۔ اس سے دنیا میں ہندوستان کی شبیہ خراب ہوئی
راہل گاندھی دہلی کے تشدد زدہ علاقوں میں پہنچے

نئی دہلی۔ شہریت ترمیمی قانون (CAA) کی حمایت و مخالفت کو لے کر شمال مشرقی دہلی کے علاقوں میں ہوئے تشدد کے واقعات کے بعد بدھ کو کانگریس لیڈروں کا ایک نمائندہ وفد ان علاقوں کا دورہ کرنے پہنچا جس میں راہل گاندھی بھی شامل تھے۔ کانگریس کا نمائندہ وفد بس میں سوار ہو کر علاقے میں پہنچا۔ تشدد زدہ برج پوری کے ایک اسکول میں پہنچ کر راہل گاندھی نے کہا کہ تشدد اور نفرت کی سیاست نے دلی کا مستقبل برباد کر دیا۔ اس وقت ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ تشدد کے واقعات سے ہم جلد ابھر سکیں۔



راہل گاندھی نے برج پوری میں ارون پبلک اسکول میں تباہی کا منظر دیکھا جسے فسادیوں نے جلا دیا تھا۔ اس کے بعد میڈیا سے مخاطب ہو کر راہل نے کہا کہ فسادات نے ہندوستان کی طاقت۔ بھائی چارہ، اتحاد اور پیار کو جلایا ہے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ جب راجدھانی میں تشدد ہوتا ہے تو دنیا میں ملک کی شبیہ خراب ہوتی ہے۔


برج پوری میں ارون پبلک اسکول کے باہر راہل گاندھی نے کہا ’ یہ جو اسکول ہے، یہ ہندوستان کا مستقبل ہے اور یہاں پر نفرت اور تشدد نے اسے ختم کیا ہے۔ اس سے کسی کا فائدہ نہیں ہوا ہے۔ تشدد اور نفرت ترقی کے دشمن ہیں۔ ہندوستان کو بانٹا جا رہا ہے۔ ہندوستان کو جلایا جا رہا ہے، اس سے ’بھارت ماتا‘ کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ سب کو مل کر پیار سے یہاں کام کرنا پڑے گا‘۔
First published: Mar 04, 2020 07:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading