உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راہل گاندھی نے یوم جمہوریہ پرکہا- جمہوریت کی مضبوطی کے لئے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار ضروری

    راہل گاندھی

    راہل گاندھی

    کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے 71ویں یوم جمہوریہ پر اتوار کو ملک کے عوام کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جب تک ملک کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار نہیں ملے گا تب تک جمہوریت مضبوط نہیں ہوگی اور انہیں عزت دارانہ زندگی جینے کا موقع نہیں ملےگا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

    نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے 71ویں یوم جمہوریہ پر اتوار کو ملک کے عوام کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جب تک ملک کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار نہیں ملے گا تب تک جمہوریت مضبوط نہیں ہوگی اور انہیں عزت دارانہ زندگی جینے کا موقع نہیں ملےگا۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ یوم جمہوریہ پر آیئےہم ان کروڑوں تعلیم یافتہ نوجوانوں کےلئے سوچیں، جو روزگار پانے کےلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ یہ روزگار ہی انہیں پروقار زندگی جینے کے لائق بنائے گا۔


    انہوں نے کہا کہ روزگار کی کمی سے ہم اپنے نوجوانوں کے خوابوں کو پورا کرنے کا موقع نہیں دے سکتے تو جمہوریت بھلا کیسے مضبوط ہوسکتی ہے۔ اس سے پہلے پارٹی کے میڈیا محکمہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی بے روزگاری پر حکومت پر حملہ کیا۔


    انہوں نے کہا کہ وعدہ تھا ہر برس دو کروڑ روزگار دینے کا یعنی پانچ سال میں 10 کروڑ روزگار کے مواقع۔ اس کے برعکس پانچ برس میں ملک کے7 اہم شعبوں میں 3.64کروڑ لوگ بے روزگار ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا بینک بیلنس بڑھتا ہے، ویسے ویسے ملک میں روزگار کم ہوتا ہے۔ کیا یہی تھے مودی جی کے اچھے دن۔

    First published: