اپنا ضلع منتخب کریں۔

    دہلی میں عام آدمی پارٹی کےاتحاد پرراہل گاندھی کا ٹوئٹ، ہم اتحاد کوتیار، لیکن کیجریوال لےرہے ہیں یوٹرن

    کانگریس صدرراہل گاندھی اوردہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال۔

    کانگریس صدرراہل گاندھی اوردہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال۔

    کانگریس صدرراہل گاندھی نے ٹوئٹ کرکے کہا ہے کہ ہمارے دروازے عام آدمی پارٹی کے لئے کھلے ہوئے ہیں۔

    • Share this:
      اس بارکے لوک سبھا الیکشن میں دہلی کی سیاست گزشتہ کئی دنوں سے سرخیوں میں بنی ہوئی ہے۔ دہلی میں اتحاد کولے کرسیاسی پارہ چڑھا ہوا ہے۔ اسی درمیان اب کانگریس صدرراہل گاندھی نے ٹوئٹ کرکےکہا ہےکہ ہمارے دروازےعام آدمی پارٹی کے لئے کھلے ہوئے ہیں۔ ہم عام آدمی پارٹی کودہلی میں 4 سیٹیں دینےکوتیارہیں، لیکن دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال ہرباریوٹرن لے رہے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ اب وقت کافی کم بچا ہے۔

      کانگریس اورعام آدمی پارٹی (آپ) کے درمیان اتحاد کے امکانات ابھی بھی ختم نہیں ہوئی ہیں۔ دہلی کے وزیراعلیٰ اورعام آدمی پارٹی کے کنوینراروند کیجریوال نے اتوارکوکہا ہے کہ وہ نریندرمودی اورامت شاہ کوہرانے کے لئے کچھ بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دونوں پارٹیوں نے اتحاد کے امکانات سے انکارکرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ الگ الگ انتخابی میدان میں اتریں گے۔

      راہل گاندھی کے اس ٹوئٹ کے بعد عام آدمی پارٹی بیک فٹ پرآگئی ہے کیونکہ اس کے لیڈران دہلی میں اتحاد کے لئے تیارہیں، یہ میسیج دینے میں کانگریس کامیاب ہوگئی ہے۔ اب تک اروند کیجریوال کی پارٹی کی طرف سے یہ باتیں کہی جارہی تھیں کہ عام آدمی پارٹی اتحاد کرنا چاہتی ہے، لیکن کانگریس اس کے لئے نہیں تیارہے۔



      واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی لیڈرمنیش سسودیا نے ہفتہ کو کہا تھا کہ انہوں نے پھرکانگریس کے سامنے دہلی، ہریانہ اورچنڈی گڑھ میں اتحاد کی پیشکش رکھی ہے۔ سسودیا نے کہا تھا "مودی اورشاہ کی جوڑی ملک کے لئے خطرناک ہے۔ اسے روکنے کے لئے آپ سبھی بی جے پی مخالف پارٹیوں کےساتھ ہاتھ ملانے کے لئے تیارہے۔ ابھی بھی وقت ہے اگرکانگریس چاہے تومودی اورشاہ کی جوڑی کو18 سیٹوں پرہرایا جاسکتا ہے"۔

      غورطلب ہےکہ اتحاد میں سیٹ شیئرنگ کولے کرکانگریس اورعام آدمی پارٹی کے درمیان پینچ پھنسا ہوا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ جہاں کانگریس صرف دہلی میں اتحاد کرنا چاہتی ہے تو عام آدمی پارٹی تینوں ریاستوں میں اتحاد کی شرط رکھ رہی ہے۔ دونوں ہی پارٹیوں کوجلد ہی اتحاد پرفیصلہ کرنا ہوگا کیونکہ دہلی کے لئے 16 اپریل سے نامزدگی شروع ہوجائیں گی۔ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 23 اپریل ہوگی۔
      First published: