ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

راہل گاندھی کا وزیر اعظم پر نشانہ : میرا نام نریندر مودی ، میں امریکی کمپنیوں کو دیتا ہوں آپ کا ڈیٹا

فیس بک ڈیٹا چوری کی خبروں کے درمیان کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم پر مودی ایپ کے ذریعہ ڈیٹا بریچ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
راہل گاندھی کا وزیر اعظم پر نشانہ : میرا نام نریندر مودی ، میں امریکی کمپنیوں کو دیتا ہوں آپ کا ڈیٹا
راہل گاندھی ۔ فائل فوٹو

نئی دہلی : فیس بک ڈیٹا چوری کی خبروں کے درمیان کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم پر مودی ایپ کے ذریعہ ڈیٹا بریچ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا "میرا نام نریندر مودی ہے ، میں ہندوستان کا وزیر اعظم ہوں ، جب آپ میرے آفیشیل ایپ پر سائن اپ کرتے ہیں تو میں آپ کا سارا ڈیٹا میری دوست امریکی کمپنیوں کو دے دیتا ہوں "۔

راہل گاندھی نے یہ باتیں فرینچ ریسرچ ایلیٹ ایلڈرسن کے حوالے سے کہی ہے ، جنہوں نے الزام لگایا تھا کہ جن لوگوں نے بھی نریندر مودی ایپ کو ڈاون لوڈ کیا ہے ، ان سے وابستہ معلومات کسی صارف کی منظوری کے بغیر امریکہ کی کمپنی کلیور ٹیپ کو دیدی جاتی ہے۔


ادھر راہل گاندھی کے الزامات پر جوابی حملہ کرتے ہوئے مرکزی وزیر کے جے الفونس نے کہا کہ میں نے امریکہ کے ویزا فارم کیلئے 10 صفحات کا دستاویزات بھرا ، ہمیں کوئی پریشانی نہیں کہ ہماری انگلیوں کے نشان لئے جائیں یا گوروں کے سامنے ننگا کرکے جانچ کی جائے ، جب آپ کی حکومت آپ کے نام او رپتے معلوم کرتی ہے تو اسے پرائیویسی کی خلاف ورزی بتانا بالکل غلط ہے۔




ادھر بی جے پی کی طرف سے کانگریس کے الزامات کو خارج کردیا گیا ہے ۔ پارٹی کے آئی ٹی سیل کے چیف امت مالیویہ نے ٹویٹ کرکے کہا کہ کانگریس صرف وزیر اعظم مودی سے ہی نہیں بلکہ نمو ایپ سے بھی خوفزدہ ہے ۔ اس کے علاوہ بی جے پی کی طرف کئے گئے تابڑتوڑ ٹویٹ پر کہا کہ راہل کو ٹیکنالوجی کا بالکل علم نہیں ہے۔





First published: Mar 25, 2018 06:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading