ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سابق فوجی کی خودکشی کا معاملہ: راہل گاندھی کو پولیس نے حراست میں لینے کے بعد کیا رہا

نئی دہلی۔ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی اور دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو اس وقت پولس نے حراست میں لے لیا جب وہ 'ایک رینک ایک پنشن' منصوبہ بندی سے نا مطمئن ہو کر جنتر منتر پر زہر کھا کر خود کشی کرنے والے سابق فوجی رام کشن گریوال کے اہل خانہ سے ملنے ہسپتال پہنچے۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 02, 2016 04:46 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سابق فوجی کی خودکشی کا معاملہ: راہل گاندھی کو پولیس نے حراست میں لینے کے بعد کیا رہا
نئی دہلی۔ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی اور دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو اس وقت پولس نے حراست میں لے لیا جب وہ 'ایک رینک ایک پنشن' منصوبہ بندی سے نا مطمئن ہو کر جنتر منتر پر زہر کھا کر خود کشی کرنے والے سابق فوجی رام کشن گریوال کے اہل خانہ سے ملنے ہسپتال پہنچے۔

نئی دہلی۔ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی اور دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو اس وقت پولس نے حراست میں لے لیا جب وہ 'ایک رینک ایک پنشن' منصوبہ بندی سے نا مطمئن ہو کر جنتر منتر پر زہر کھا کر خود کشی کرنے والے سابق فوجی رام کشن گریوال کے اہل خانہ سے ملنے ہسپتال پہنچے۔ دہلی پولیس کے خصوصی کمشنر مکیش کمار مینا نے بتایا کہ مسٹر گاندھی کو سیکورٹی کی بنیاد پر حراست میں لے کر مندر مارگ تھانے لے جایا گیا تاہم کچھ دیر کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا ۔ ان کے ساتھ کانگریس کے میڈیا سیکشن کے سربراہ رنديپ سرجےوالا کو بھی حراست میں لیا گیا تھا ۔ مسٹر گاندھی کو ہسپتال کے گیٹ سے اندر ہی نہیں آنے دیا گیا جبکہ مسٹر سرجےوالا ہسپتال کے اندر پہنچ گئے تھے۔


وہیں، مسٹر سسودیا کے ساتھ دہلی کے کینٹ کے علاقے سے عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی کمانڈو سریندر کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ دونوں بھی ہسپتال کے اندر پہنچ گئے تھے۔ انہیں پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے لے جایا گیا ہے۔ مسٹر مینا نے کہا کہ ہسپتال کے احاطے میں دفعہ 144 نافذ تھی اور یہ لوگ اپنے حامیوں کے ساتھ آئے تھے۔ سیکورٹی وجوہات کے پیش نظر انہیں حراست میں لیا گیا۔ ان کے علاوہ متوفی فوجی کے کچھ رشتہ داروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جو کافی تعداد میں ہسپتال احاطے میں آ گئے تھے۔


حراست غیر جمہوری: راہل


وہیں اس واقعہ پر اپنا سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ انہیں غیر جمہوری طور پر حراست میں لیا گیا ہے۔ مسٹر گاندھی کو جب اسپتال میں داخل ہونے نہیں دیا گیا تو انہوں نے طنز کیا کہ '' ایک نیا بھارت زیر تشکیل ہے "۔اسی کےساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ متوفی کے گھر والوں سے انہیں ملنے سے روکنا غیر جمہوری ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔

First published: Nov 02, 2016 04:46 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading