نئی دہلی۔ سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ڈیٹا مائننگ کمپنی کیمبرج اینالٹیكا کے روابط پر پیدا ہونے والے تنازعہ کے درمیان بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس صدر راہل گاندھی پر حملہ تیز کرتے ہوئے آج الزام لگایا کہ انہوں نے گزشتہ سال گجرات اسمبلی انتخابات میں اس متنازعہ کمپنی کی خدمات لی تھیں۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور ملک کے وزیر قانون روی شنکر پرساد نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ "میں پوری ذمہ داری سے کہنا چاہتا ہوں کہ راہل گاندھی کی مکمل سوشل میڈیا مہم میں کیمبرج اینالٹیكا ملوث ہے"۔ انہوں نے کہا کہ کچھ معاملات کی تفتیش ہونی ہے۔ ویب سائٹ کچھ بھی دعوی کر سکتی ہے۔ لیکن ان سب باتوں کے ذریعہ کانگریس پارٹی کی ان میڈیا رپورٹوں پر پانچ ماہ کی سازشی خاموشی سے توجہ نہیں ہٹائی جا سکتی ہے جن میں دعوی کیا گیا تھا کہ کانگریس اس کمپنی کی خدمات کو مودی حکومت کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کرے گی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔