ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ریل بجٹ میں مسافروں کی سہولیات میں اضافہ پر زور دیا جائے گا

نئی دہلی۔ مودی حکومت کے تیسرے ریلوے بجٹ میں مسافروں کی سہولت کا خیال رکھتے ہوئے اصلاحات کی پٹری کوہی آگے بڑھانے اور مسافر کرایوں میں اضافہ سے بچتے ہوئے مال ڈھلائی ، پارسل، اشتہارات اور کیٹرنگ نظام کی نئی پالیسیوں کے ذریعے آمدنی بڑھانے پر توجہ دیئے جانے کا امکان ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 14, 2016 05:19 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ریل بجٹ میں مسافروں کی سہولیات میں اضافہ پر زور دیا جائے گا
نئی دہلی۔ مودی حکومت کے تیسرے ریلوے بجٹ میں مسافروں کی سہولت کا خیال رکھتے ہوئے اصلاحات کی پٹری کوہی آگے بڑھانے اور مسافر کرایوں میں اضافہ سے بچتے ہوئے مال ڈھلائی ، پارسل، اشتہارات اور کیٹرنگ نظام کی نئی پالیسیوں کے ذریعے آمدنی بڑھانے پر توجہ دیئے جانے کا امکان ہے۔

نئی دہلی۔  مودی حکومت کے تیسرے ریلوے بجٹ میں مسافروں کی سہولت کا خیال رکھتے ہوئے اصلاحات کی پٹری کوہی آگے بڑھانے اور مسافر کرایوں میں اضافہ سے بچتے ہوئے مال ڈھلائی ، پارسل، اشتہارات اور کیٹرنگ نظام کی نئی پالیسیوں کے ذریعے آمدنی بڑھانے پر توجہ دیئے جانے کا امکان ہے۔ ریلوے کے ذرائع کے مطابق اس بار کے ریل بجٹ میں ڈبل لائن ، ٹرپل لائن ، بجلی، سگنل اور مواصلات جیسی جدید صلاحیت میں اضافہ کے نئے منصوبہ کے اعلانات کے ساتھ ساتھ موبائل کے ذریعے پورے ہندوستان میں بغیر ریزرویشن ٹکٹ کی سہولت اور دیگر آئی ٹی خدمات میں اضافہ کئے جانے کی امید ہے۔


ریلوے کو مکمل کمپیوٹرائزڈ کرنے کے اگلے مرحلے میں توسیع کرتے ہوئے مال گاڑیوں کو اہم روٹوں کی بجائے متبادل راستہ سے بھیجے جانے کے نئے نظام کا اعلان کئے جانے کی توقع ہے۔اہم ریل روٹوں کو تکنیکی طورپر اپ گریڈ کر کے ان پر گاڑیوں کی رفتار میں دس کلومیٹر فی گھنٹہ تک کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ریلوے کی صلاحیت میں توسیع کے منصوبہ کے لئے لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا کی ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی طرز پر عالمی بینک اور کچھ دیگر بین الاقوامی اداروں سے سرمایہ کاری کی پیشکش کا ذکر بھی بجٹ میں کیا جا سکتا ہے۔ اگلے مالی سال میں ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات کے نفاذ سے ریلوے پر پڑنے والے 32 ہزار کروڑ روپے کے بوجھ کے باوجود مسافر کرایہ میں اضافہ کا امکان نہیں ہے۔ حال ہی میں ریلوے میں ٹکٹ منسوخ کرانے کے ضابطوں اور فیس میں تبدیلی، بچوں کی پوری برتھ کے لئے پورے پیسے لینے جیسے کئی اقدامات کرکے آمدنی بڑھانے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔


ذرائع کے مطابق اس بجٹ میں اے سی فرسٹ کلاس میں تقریبا تمام رعایتیں ختم کی جا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف رعایتوں کو منطقی بنانے، ان میں کمی لانے اور ان کے غلط استعمال کو روکنے کے اقدامات کا بھی اعلان ہو سکتا ہے۔ مارکیٹ میں ا سٹیل لوہے، سیمنٹ، کوئلہ، آٹوموبائلس اور کئی دوسرے شعبوں کو مال ڈھلائی سے جوڑنے کی نئی پالیسی آ سکتی ہے۔اس کے علاوہ پارسل بکنگ کی بھی نئی پالیسی تقریباََ تیار ہے۔ ریلوے کمپلکس، ٹرینوں کی دیواروں پر اشتہارات کے ذریعے آمدنی بڑھانے، اور بیس کچن کے ذریعے کھانے کی نئی پالیسی لائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق بیس کچن میں کھانا بنانے کا کام نجی ٹھیکیداروں کو دینے اور سی سی ٹی وی کیمروں اور روایتی دونوں طریقوں سے کوالٹی کی نگرانی کرنے کا منصوبہ ہے۔

First published: Feb 14, 2016 05:17 PM IST