ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ایک روپئے میں ریلوے ریل مسافروں کو دے رہا ہے 10 لاکھ روپئے کا بیمہ

اگر آپ آنے والے دنوں میں ٹرین کا سفر کرنے جا رہے ہیں تو یہ جانکاری آپ کے لئے خاص ہو سکتی ہے۔ صرف ایک روپئے کی قیمت پر ٹرین سفر کے دوران آپ کو 10 لاکھ روپئے کا بیمہ مل سکتا ہے

  • Share this:
ایک روپئے میں ریلوے ریل مسافروں کو دے رہا ہے 10 لاکھ روپئے کا بیمہ
فائل فوٹو

اگر آپ آنے والے دنوں میں ٹرین کا سفر کرنے جا رہے ہیں تو یہ جانکاری آپ کے لئے خاص ہو سکتی ہے۔ صرف ایک روپئے کی قیمت پر ٹرین سفر کے دوران آپ کو 10 لاکھ روپئے کا بیمہ مل سکتا ہے اور یہ بیمہ دے رہا ہے ریل محکمہ۔ ایک روپئے میں ملنے والی اس بیمہ اسکیم کا فائدہ صرف کنفرم اور آر اے سی ٹکٹ والوں کو ہی ملے گا۔


ریل محکمہ کی مانیں تو اگر کوئی مسافر ای ٹکٹ بک کراتا ہے تو اسے ایک روپئے میں 10 لاکھ تک کے بیمہ کا فائدہ دیا جائے گا۔ ڈی آر ایم آر ایل یادو نے بتایا کہ ’’ یہ اسکیم پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر شروع کی گئی ہے۔ اب اس کی تاریخ 31 اگست 2019 تک بڑھا دی گئی ہے۔ اسکیم کے تحت ای ٹکٹ بک کرانے پر اگر آپ کا ٹکٹ کنفرم ہو جاتا ہے یا آر اے سی میں رہتا ہے تو بیمہ اسکیم کا فائدہ آپ کو ملے گا‘‘۔


جیسے ہی آپ اپنا سفر شروع کرتے ہیں تو سفر شروع کرنے والے اسٹیشن سے لے کر سفر ختم کرنے والے اسٹیشن تک آپ اس بیمہ اسکیم کے مستفدین میں رہتے ہیں۔ یہاں تک کہ ٹرین میں چڑھنے اور اترنے کے دوران بھی آپ اس اسکیم کے مستفدین میں رہتے ہیں۔ اگر اس دوران کوئی حادثہ ہو جاتا ہے تو آپ کو اس بیمہ اسکیم کا فائدہ ملے گا۔


اسکیم کے مطابق، سفر کے دوران موت ہو جانے پر 10 لاکھ، مستقل طور پر معذور ہونے پر 10 لاکھ، چوٹ لگنے پر اسپتال کا خرچ 2 لاکھ اور موت ہونے کی صورت میں لاش کو لانے۔ لے جانے کے لئے 10 ہزار روپئے کی مدد بھی ملے گی ۔ اس کے لئے ریلوے نے تین بیمہ کمپنیوں سے معاہدہ کر رکھا ہے۔ لیکن اس اسکیم کا فائدہ پوری طرح سے صرف ان مسافروں کو ملے گا جو آن لائن ای ٹکٹ بک کرائیں گے۔
First published: Feb 09, 2019 11:44 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading