ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شدید کہرے کے سبب مسلسل تیسرے بھی روز ریلوے اور فضائی ٹریفک متاثر

قومی راجدھانی دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں سخت کہرے کا اثر آج مسلسل تیسرے دن بھی چھایا رہا جس کی وجہ سے فضائی اور ریل ٹریفک متاثر ہوئي۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 09, 2016 12:09 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شدید کہرے کے سبب مسلسل تیسرے بھی روز ریلوے اور فضائی ٹریفک متاثر
file photo

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں سخت کہرے کا اثر آج مسلسل تیسرے دن بھی چھایا رہا جس کی وجہ سے فضائی اور ریل ٹریفک متاثر ہوئي۔ کہرے کی وجہ سے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آج صبح نو بین الاقوامی اور 15 گھریلو ایئر لائنز کی اڑانیں متاثر ہوئيں۔

شدید کہرے کی وجہ سے ریلوے ٹریفک بھی خاصا متاثر ہوا ہے اور اس کی وجہ سے 10 ٹرینیں کئی گھنٹوں کی تاخیر سے چل رہی ہیں۔ 32 ریل گاڑیوں کے وقت میں تبدیلی کی گئی اور چار ٹرینوں کو منسوخ کرنا پڑا ہے۔ تاہم، آج صبح بہت زیادہ سردی نہیں تھی اور دھوپ جلدی نکلنے سے کئی علاقوں میں کہرا جلدی ہٹ گیا۔

First published: Dec 09, 2016 12:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading