ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پیوش گوئل سے ریلوے ملازمین نے کی دھکا مکی، ہاتھا پائی کے دوران پھینکا گملا

ہنگامے کی شروعات وزیرریل کے اس بیان سے ہوئی جس میں انہوں نےکہا کہ یونین ریل ملازمین کوگمراہ کررہی ہے۔ اس کے بعد دھکا مکی، نعرے بازی اورہنگامے کا دورشروع ہوکرکافی دیرتک چلتا رہا۔

  • Share this:
پیوش گوئل سے ریلوے ملازمین نے کی دھکا مکی، ہاتھا پائی کے دوران پھینکا گملا
ریلوے وزیرپیوش گوئل: فائل فوٹو

لکھنو میں ایک پروگرام میں آئے وزیرریل پیوش گوئل کے اوپرریل ملازمین میں گملا پھینک دیا۔ اس دوران دھکا مکی اورہاتھا پائی سے پروگرام میں افراتفری مچ گئی۔ ہنگامے کی شروعات وزیرریل کے اس بیان سے ہوئی جس میں وزیرریل نےکہا کہ یونین ریل ملازمین کوگمراہ کررہی ہے۔ اس کے بعد دھکا مکی، نعرے بازی اورہنگامے کا دورشروع ہوکرکافی دیرتک چلتا رہا۔


ابھی یہ سب چل ہی رہا تھا کہ اسی بھیڑ میں سے کسی ملازم نے وزیرریل کی طرف گملا اچھال دیا، جس سے انہیں معمولی چوٹ آئی اور وہ سرسہلاتے ہوئے نظرآئے۔ اس گملے سے ان کے سیکورٹی اہلکارپنکج شکلا کو بھی چوٹ آئی۔


واضح رہے کہ پیوش گوئل یہاں ریلوے اسٹیڈیم میں اجلاس میں شامل ہونے آئے تھے، لیکن ان کی تقریرکے بعد ملازمین نے ان سے بدسلوکی کی۔ اس دوران ریل ملازمین کی دھکا مکی سے بچتے ہوئے وزیرریل کو بھاگنا پڑا۔ اجلاس میں خطاب کے دوران پیوش گوئل نے کہا کہ یونین لوگوں کوبہکا رہی ہیں۔ یہ نوجوانوں کوغلط راستے پرلے جارہی ہے۔


پیوش گوئل کے اس بیان کے بعد وہاں ہنگامہ شروع ہوگیا۔ یونین کے عہدیداروں نے نعرے بازی شروع کردی اورافراتفری کے درمیان پروگرام سے وزیرریل کو بھگا دیا۔
First published: Nov 16, 2018 11:26 PM IST