ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ریلوے یونین کا سونیا گاندھی کو مکتوب۔ شرمک اسپیشل ٹرینوں پر ’ چھوٹی موٹی سیاست‘ نہ کریں

اے آئی آر ایف کے جنرل سکریٹری شیو گوپال مشرا نے کانگریس صدر کو لکھے خط میں کہا ، "میری گذارش ہے کہ ایک اچھے نظام کو غیر مستحکم نہ کریں جو مہاجر مزدورں کو 115 اسپیشل ٹرینوں میں ان کے گھر پہنچا رہا ہے۔"

  • Share this:
ریلوے یونین کا سونیا گاندھی کو مکتوب۔ شرمک اسپیشل ٹرینوں پر ’ چھوٹی موٹی سیاست‘ نہ کریں
سونیا گاندھی کی پہل پر منعقد ہو رہی اس میٹنگ میں مزدوروں کی حالت زار اور 20 لاکھ روپئے کے اقتصادی پیکج کے ساتھ ہی کسانوں، غریبوں اور مزدوروں کے مسائل پر بحث متوقع ہے۔ فائل فوٹو

نئی دہلی۔ آل انڈیا ریلوے مینس فیڈریشن نے جمعرات کو کانگریس صدر سونیا گاندھی سے اپیل کی کہ وہ شرمک اسپیشل ٹرینوں کے کرایہ معاملے پر "چھوٹی موٹی سیاست" میں ملوث ہونے سے باز رہیں اور کہا کہ ریلوے نے اسٹیشنوں پر زیادہ بھیڑ بھاڑ کو روکنے کے لئے پیسے چارج کئے۔ سونیا گاندھی کو لکھے گئے ایک خط میں ریلوے کارکنوں کی سب سے بڑی یونین نے کہا کہ کورونا وائرس وبائی مرض کے دوران سفر کرنا خطرناک ہے لیکن ریلوے کے عملے اپنی کڑی محنت کے ذریعہ اس کو ممکن بنا رہے ہیں۔


اے آئی آر ایف کے جنرل سکریٹری شیو گوپال مشرا نے کانگریس صدر کو لکھے خط میں کہا ، "میری گذارش ہے کہ ایک اچھے نظام کو غیر مستحکم نہ کریں جو مہاجر مزدورں کو 115 اسپیشل ٹرینوں میں ان کے گھر پہنچا رہا ہے۔" انہوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشنوں پر زیادہ ہجوم کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا باعث بن سکتا ہے۔




ریلوے نے یکم مئی سے ملک کے مختلف حصوں میں پھنسے ہوئے مہاجر مزدوروں کو لے جانے کے لئے شرمک اسپیشل ٹرینیں چلانا شروع کی ہیں۔

اپوزیشن جماعتوں نے حکومت پر ٹرین کے سفر کے لئے مزدوروں سے رقم وصول کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ تاہم ، حکومت نے کہا ہے کہ 85 فیصد کرایہ ریلوے برداشت کرتی ہے اور بقیہ 15 فیصد ریاستی حکومت برداشت کرتی ہے جس کی درخواست پر ٹرین چلائی جارہی ہے۔ بدھ تک ، ریلوے نے کہا ہے کہ اس نے 140 سے زائد شرمک اسپیشل ٹرینوں میں 1.35 لاکھ مہاجر مزدوروں کو ان کے گھر پہنچایا ہے۔

 
First published: May 07, 2020 05:47 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading