ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سال نوکے آغازکے ساتھ ہی مہنگا ہواریل سفر، کرایوں میں آج سے اضافہ

نئے سال 2020 کے موقع پرآج 1 جنوری سے ریلوے کی جانب سے مسافر کرایوں میں اضافہ کیا گیاہے

  • Share this:
سال نوکے آغازکے ساتھ ہی مہنگا ہواریل سفر، کرایوں میں آج سے اضافہ
سال نوکے آغازکے ساتھ ہی مہنگا ہوا ریل سفر، کرایوں میں آج سے اضافہ

نئے سال 2020 کے موقع پرآج 1 جنوری سے ریلوے کی جانب سے مسافر کرایوں میں اضافہ کیا گیاہے۔ ریلوے بورڈ نےکل دیر شام یہاں اس سلسلے میں سرکلر سبھی زونوں کے چیف کمرشل منیجر وں کے لئے جاری کیا ۔ نئے کرائے 1 جنوری 2020 سے لاگو ہوں گے۔ سرکلر کے مطابق مضافاتی سروس کی سنگل جرنی ٹکٹ، ماہانہ اور سہ ماہی سیزن ٹکٹوں کے کرایہ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیاہے ۔غیرایئرکنڈیشنرعام مسافر گاڑیوں کے کلاس سیکنڈ ، سلیپر سیریز، فرسٹ کلاس کے کرایہ میں 1 پیسہ فی کلومیٹرکااضافہ کیاگیاہے ۔


فائل فوٹو
فائل فوٹو


میل اورایکسپریس ٹرینوں میں غیرایئرکنڈیشنرسیکنڈ کلاس ، سلیپر کلاس اور فرسٹ کلاس کے لئے2 پیسے فی کلومیٹراوراے سی چیرکار،اے سی -3، اے سی -2، اے سی -1، ایگزیکٹو زمرے کا اکرایہ 4 پیسے فی کلومیٹراضافہ کیاگیاہے۔ راجدھانی ،شتابدی ، دورنتو، وندے بھارت، تیجس، ہمسفر، مهامنا، گتی مان، انتودیا ، غریب رتھ، جن شتابدي، راجہ رانی ، یوا ایکسپریس، سویدا اور دیگر خصوصی ٹرینوں کے ساتھ اے سی ڈیمو اور اے سی میمو ٹرینوں کے کرایے میں بھی اسی طرح کرائے میں اضافہ کیا جائے گا ۔ ریزرویشن فیس ، سپرفاسٹ اوورلوڈ وغیرہ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ گڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) پہلے کی طرح لاگورہے گا ۔


First published: Jan 01, 2020 08:41 AM IST