ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بڑی خبر: 30 جون تک نہیں چلے گی کوئی بھی مستقل ٹرین، ریلوے نے منسوخ کئے سبھی ٹکٹ

رپورٹ کے مطابق، ہندوستانی ریلوے نے کہا ہے کہ جن مسافروں کے ٹکٹ منسوخ کئے گئے ہیں انہیں آئی آر سی ٹی سی کی طرف سے جلد ہی ریفنڈ ہو جائے گا۔

  • Share this:
بڑی خبر: 30 جون تک نہیں چلے گی کوئی بھی مستقل ٹرین، ریلوے نے منسوخ کئے سبھی ٹکٹ
علامتی تصویر

نئی دہلی۔ انڈین ریلوے  (Indian Railway)  نے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے 30 جون تک بک کئے گئے سبھی ٹکٹ منسوخ کر دئیے ہیں۔ یعنی 30 جون تک مستقل ٹرینیں نہیں چلیں گی۔ ابھی کوئی نیا ریزرویشن نہیں لیا جائے گا۔ ریلوے کے مطابق، فی الحال شرمک اسپیشل ٹرینیں (Shramik Special Trains) اور اسپیشل ٹرینیں (Special Trains) چلتی رہیں گی۔ رپورٹ کے مطابق، ہندوستانی ریلوے نے کہا ہے کہ جن مسافروں کے ٹکٹ منسوخ کئے گئے ہیں انہیں آئی آر سی ٹی سی کی طرف سے جلد ہی ریفنڈ ہو جائے گا۔


دراصل، لاک ڈاون کے سبب 22 مارچ سے ملک بھر میں ٹرینیں بند ہیں۔ اس بیچ آئی آر سی ٹی سی میں 14 اپریل تک ٹکٹوں کا ریزرویشن ہو رہا تھا۔  22 مارچ سے پہلے بھی لاکھوں لوگوں نے آن لائن اور کاونٹر کے ذریعہ ٹکٹ خریدے تھے۔ حالانکہ، لاک ڈاون کے اعلان کے بعد ٹرینیں بند ہو گئیں اور مسافروں کا پیسہ رک گیا۔ اب ان سبھی ٹکٹوں کو منسوخ کر دیا گیا اور ریفنڈ کیا جائے گا۔



اس سے پہلے بدھ کی شام انڈین ریلوے نے اعلان کیا کہ 22 مئی سے اسپیشل ٹرین میں لمٹیڈ ویٹنگ لسٹ شروع ہو گی۔ ریلوے اگلے کچھ دنوں میں بتائے گا کہ کن کن ٹرینوں میں یہ سہولت ملے گی۔ مسافروں کو ویٹنگ لسٹ کی سہولت پندرہ مئی سے ٹکٹ بک کرانے پر ملے گی۔
First published: May 14, 2020 01:26 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading