اوڈیشہ میں جلد ہی نیم ہائی اسپیڈ وندے بھارت ایکسپریس اور 5 جی خدمات کے آغاز کا اعلان
1 اکتوبر کو 5G ٹیلی فونی خدمات شروع کرنے کا آغاز کیا گیا۔
پروگرام کے دوران ویشنو نے اعلان کیا کہ اوڈیشہ میں پہلے مرحلے میں فائیو جی (5G) نیٹ ورک کی بہت منتظر خدمات شروع کی جائیں گی۔ اڈیشہ میں فائیو جی نیٹ ورک کے لیے درکار سامان پہلے سے موجود ہے۔ فائیو جی خدمات 2 تا 3 ماہ کے اندر شروع کر دی جائیں گی۔
بھونیشور میں وزیر ریلوے اشونی ویشنو (Ashwini Vaishnaw) نے اعلان کیا کہ ریاست میں بہت جلد نیم تیز رفتار وندے بھارت ایکسپریس شروع کی جائے گی۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ اس وقت ہندوستان میں دو وندے بھارت ٹرینیں (Vande Bharat trains) تیار کی جا رہی ہیں۔ جنوری یا فروری میں ہم مہینے میں کم از کم 4 یا 5 ٹرینیں تیار کریں گے۔ اس منصوبے کے تحت اوڈیشہ میں ایک سرکٹ چل رہا ہے۔ ہم اڈیشہ میں وندے بھارت ٹرین چلانے کے لیے بجلی اور دیگر ضروری حصوں کی جانچ کر رہے ہیں۔
پروگرام کے دوران ویشنو نے اعلان کیا کہ اوڈیشہ میں پہلے مرحلے میں فائیو جی (5G) نیٹ ورک کی بہت منتظر خدمات شروع کی جائیں گی۔ اڈیشہ میں فائیو جی نیٹ ورک کے لیے درکار سامان پہلے سے موجود ہے۔ فائیو جی خدمات 2 تا 3 ماہ کے اندر شروع کر دی جائیں گی۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بھگوان جگن ناتھ کی بھرپور اور قدیم ثقافت کی حامل ایکسپریس ٹرین بہت جلد ریاست میں چلائی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ جگن ناتھ سرکٹ اوڈیشہ میں بنایا گیا ہے اور اسے بھگوان جگن ناتھ کی رتھ جاترا کے دوران شروع کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے 1 اکتوبر کو 5G ٹیلی فونی خدمات شروع کرنے کا آغاز کیا گیا۔ جس کے تحت موبائل فون پر انتہائی تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں مکیش امبانی نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی ٹیلی کام فرم ریلائنس جیو 5G خدمات کو دسمبر 2023 تک ملک کے ہر حصے تک پھیلا دے گی۔
اشونی ویشنو کا کہنا ہے کہ 32 اسٹیشنوں کی ترقی کا کام مکمل ہوچکا ہے اور مزید چار اسٹیشنوں کے لیے کام جاری ہے۔ پوری اسٹیشن کے ساتھ ساتھ بھونیشور ریلوے اسٹیشن کا کام بھی صحیح راستے پر ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔