ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پنجاب اور ہریانہ کے کچھ حصوں میں بارش ، اتر پردیش نے اوڑھی کہرے کی چادر، دہلی میں بھی بڑھی ٹھنڈ

پنجاب اور ہریانہ کے کچھ حصوں میں آج بارش ہوئی ہے جبکہ دونوں ریاستوں میں کم از کم درجہ حرارت کئی ڈگری بڑھ کر معمول سے زیادہ رہا۔ بارش کا اثر دہلی تک نظر آیا

  • Agencies
  • Last Updated: Dec 25, 2016 07:00 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پنجاب اور ہریانہ کے کچھ حصوں میں بارش ، اتر پردیش نے اوڑھی کہرے کی چادر، دہلی میں بھی بڑھی ٹھنڈ
file photo

نئی دہلی : پنجاب اور ہریانہ کے کچھ حصوں میں آج بارش ہوئی ہے جبکہ دونوں ریاستوں میں کم از کم درجہ حرارت کئی ڈگری بڑھ کر معمول سے زیادہ رہا۔ بارش کا اثر دہلی تک نظر آیا جہاں بھی آض موسم بالکل ٹھنڈا ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک افسر نے بتایا کہ دونوں ریاستوں کی مشترکہ راجدھانی چندی گڑھ میں 8.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور کم از کم درجہ حرارت 12.9 ڈگری تھا ، جو معمول سے سات ڈگری زیادہ ہے۔

ادھر اترپردیش کے بیشتر علاقوں میں گھنے کہرے اور برفیلی ہواؤں سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ کہرے سے سڑک آمدورفت بری طرح متاثر ہوئی ہے وہیں ٹرینیں اپنے مقررہ وقت سے گھنٹوں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ لکھنؤ سمیت ریاست کے کئی مقامات پر کھلی دھوپ کے درمیان پورے دن کرسمس کی دھوم رہی۔ چڑياگھر، پارک اور یادگار مقامات سمیت سیاحت کے تمام مراکز لاکھوں کی بھیڑ سے گلزار رہے۔

اس دوران ریاست کے سبھی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 20 ڈگری سیلسیئس کے قریب رہا جبکہ رات میں گر کر سات ڈگری کے قریب پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹے میں موسم میں کسی خاص تبدیلی کے امکان سے انکار کیا ہے۔ اس دوران دن اور رات کے درجہ حرارت میں معمولی کمی کے آثار ہیں جبکہ کچھ علاقوں میں گھنا کہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں لکھنؤ ریاست کا سب سے زیادہ سرد مقام رہا جہاں کم از کم درجہ حرارت 7 اعشاریہ ایک ڈگری سیلسئیس ریکارڈ کیا گیا۔ اس دوران آگرہ، مرادآباد، الہ آباد اور بریلی ڈویژنوں میں رات کے درجہ حرارت میں معمولی اضافہ درج کیا گیا۔ مرادآباد، آگرہ اور جھانسی میں رات کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ تر علاقوں میں یہ تقریبا معمول کے مطابق رہا۔

First published: Dec 25, 2016 07:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading