جموں و کشمیر میں بارش، گلمرگ میں تازہ برف باری، 29 مارچ سے 1 اپریل کے درمیان مزید بارش کی پیش گوئی

علامتی تصویر

علامتی تصویر

جموں و کشمیر میں ہفتوں کے گرم اور خشک موسم کے بعد 24 مارچ سے وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے 27 اور 28 مارچ کو بنیادی طور پر خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Jammu and Kashmir, India
  • Share this:
    sجموں و کشمیر میں اتوار کو موسم میں بہتری آئی جب محکمہ موسمیات نے گلمرگ کے سکی ریزورٹ میں تازہ برف باری اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دیگر حصوں میں بارش کی اطلاع دی۔ محمکہ موسمیات نے 29 مارچ سے 1 اپریل کے درمیان مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

    بڑے پیمانے پر بارش کے بعد اتوار کو جموں و کشمیر کے بیشتر حصوں میں دوپہر کے وقت سورج چمک رہا تھا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات مختار احمد نے 12.45 بجے موسم کی تازہ کاری جاری کیا اور کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ریکارڈ کی گئی۔ میٹ کے ذریعہ جاری کردہ اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ گلمرگ میں 3.8 سینٹی میٹر برف باری ہوئی ہے جبکہ جموں و کشمیر کے بیشتر حصوں میں ہفتہ اور اگلی رات کو بارش کی اطلاع ملی ہے۔

    جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ میں 6.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جموں کے بھدرواہ میں 21.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گرمائی دارالحکومت سری نگر میں 4.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، سرمائی دارالحکومت جموں میں ژالہ باری اور 12.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔ جموں و کشمیر میں ہفتوں کے گرم اور خشک موسم کے بعد 24 مارچ سے وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: 

    محکمہ موسمیات نے 27 اور 28 مارچ کو بنیادی طور پر خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے جس کے بعد 29 مارچ کو الگ تھلگ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوگی۔

    محکمہ موسمیات نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ باغات پر چھڑکاؤ کے لیے 26 سے 28 مارچ کا ونڈو پیریڈ استعمال کریں۔ اس نے لوگوں کو بارش کے دنوں میں متعلقہ ٹریفک پولیس سے سڑک کی حالت کی تصدیق کے بعد سفر کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔
    Published by:Mohammad Rahman Pasha
    First published: