உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    لاکھوں روپے کی قیمت کا سوٹ بوٹ پہن کر جہازوں میں گھومنے والے مودی خود کو فقیر کہتے ہیں: راج ببر

    علی گڑھ ۔ معروف فلم اداکار و اتر پردیش کانگریس کے صدر مسٹر راج ببر نے ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورا ملک نوٹ بندی سے متاثر ہے اور عام آدمی علاج اورپیٹ بھرکھانا نہ ملنے کی وجہ سے موت کا شکار ہو رہا ہے ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      علی گڑھ ۔ معروف فلم اداکار و اتر پردیش کانگریس کے صدر مسٹر راج ببر نے ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورا ملک نوٹ بندی سے متاثر ہے اور عام آدمی علاج اورپیٹ بھرکھانا نہ ملنے کی وجہ سے موت کا شکار ہو رہا ہے ۔ مرکزی حکومت روزانہ بیان بدل بدل کرعوام کو گمراہ کر رہی ہے۔ مسٹر ببر نے مزید کہا کہ مودی حکومت ہر محاز پر نا کام ثابت ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام سے وعدہ خلافی کرکے عوام کو دھوکہ دینے کا کام کیا ہے ۔لاکھوں روپے کی قیمت کا سوٹ بوٹ پہن کر جہازوں میں گھومنے والے نریندر مودی خود کو فقیر کہتے ہیں۔ اس سے بڑا جھوٹ اور کیا ہوگا۔

      انہوں نے کہا کہ نریندر مودی شاید دنیا کے پہلے اور آخری وزیر اعظم ہوں گے جنہوں نے ملک بھر کی خواتین کی گلک تڑوا دی ۔ کالے دھن پر مسٹر راج ببر نے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت کالے دھن کا نام لیکر ملک کی عوام کو گمراہ کر رہی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جو کالے دھن والے افراد کی فہرست نریندر مودی حکومت کے پاس ہے، اس کو عوام کے سامنے لائیں تاکہ عوام کو سچائی کا پتہ چل سکے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مرکز کی حکومت صرف اور صرف نو ٹ بندی کے ذریعہ عوام کو گمراہ کر رہی ہے تاکہ عوام مودی حکومت کے 15 لاکھ روپئے دینے کے وعدے کا مطالبہ نہ کریں اور خاموش رہیں۔

      انہوں نے کہا کہ آنے والے لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں عوام انہیں اس کا سبق ضرور سکھانے کا کام کریں گے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ کانگریس کے ترجمان و سابق ایم ایل اے وویک بنسل،سابق ممبر پارلیمنٹ چودھری وجیندر سنگھ،ندیم غفور،انجینئر سید وسیم احمد،گرور شرما سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔

      First published: