ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لکھنوسے نجف کے لئے پروازوں کا آغاز، راجناتھ سنگھ نےکہا 'ہند ۔ عراق کے رشتوں کومضبوطی فراہم کرے گا یہ سلسلہ'۔

نجف اشرف اورمدینہ منورہ کے لئے لکھنئو سے پروازیں شروع کرنے کا مطالبہ 2003 میں شروع کیا گیا تھا۔ کہا جاسکتا ہے کہ تقریباً 16 سال بعد نجف کے لئے پروازشروع کردی گئی۔

  • Share this:
لکھنوسے نجف کے لئے پروازوں کا آغاز، راجناتھ سنگھ نےکہا 'ہند ۔ عراق کے رشتوں کومضبوطی فراہم کرے گا یہ سلسلہ'۔
فوٹو نیوز 18

آج لکھنئوکےاموسی ایئرپورٹ سے نجف کے لئے پروازوں کا سلسلہ شروع کردیاگیا۔ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نےعلماء کرام اورسیاسی لوگوں کے ہمراہ ایئرانڈیا کی پروازکوجھنڈی دکھا کررخصت کیا۔ ابھی یہ پرواز ہفتے میں دو دن دہلی ہوکرنجف پہنچے گی اورلکھنئو میں  مسافرین کی تعداد میں اضافہ ہونے پراسے راست لکھنئو سے نجف کے لئے شروع کردیاجائے گا۔ اس موقع پرملک کے ممتاز ومعروف علمائے کرام کے علاوہ ریاستی وزیر محسن رضا بھی موجود تھے۔


مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ لکھنؤ اورنجف کے درمیان شروع ہوئی ائیرانڈیا کی اڑان دونوں ممالک کے رشتوں مزید استوارکرے گا۔ چودھری چرن سنگھ ائیر پورٹ پرنجف کی اڑان کو ہری جھنڈی دکھانے کے بعد راجناتھ سنگھ نے کہا کہ نجف اور نوابوں کے شہرلکھنؤ کے درمیان آج ائیرانڈیا کی اڑان کا باضابطہ آغاز باعث فخر ہے۔ یہ اڑان دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے نئے باب کا آغاز ثابت ہوگا۔


راجناتھ سنگھ  نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان عقیدت مندوں، پیشہ وروں اورسیاحوں کے لمبے عرصے سے چلا آرہا مطالبہ آج پورا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی صرف کورے تیقن دینے والی حکومت نہیں ہے بلکہ وہ جو کہتی ہے اس پرعمل آوری میں یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجف اڑان کو انتخابی نظریہ سے دیکھنا انصاف نہ ہوگا، ذاتی طورپراس طرح کی حرکتوں سے ان کو شرمندگی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا ’’میں صرف حکومت بنانے کے لئے سیاست نہیں کرتا، میں انتخاب جیتوں یا ہاروں، لیکن میں انسانیت کی خدمت کرتا رہوں گا، ہندوستان اوراعراق کے رشتے مضبوط ہو یہی میری دیرینہ خواہش ہے۔


نجف اشرف اورمدینہ منورہ کے لئے لکھنئو سے پروازیں شروع کرنے کےمطالبے 2003  میں شروع کیا گیا تھا۔ کہا جاسکتا  ہے کہ تقریباً 16 سال بعد نجف کے لئے پرواز شروع کردی گئی۔ آج ائرانڈیا کی فلائٹ نمبر۔ اے 1414 میں لکھنئو سے صرف ایک زائرنے نجف کے لئے بکنگ کرائی تھی۔ لکھنئو سے بورڈنگ لینے والے مسافرسید ظفرعسکری رضوی کو وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے بورڈنگ پاس پیش کیا، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس پیش رفت کو الیکشن سے جوڑکرنہ دیکھا جائے۔

اس موقع پرموجود شیعہ علماء نے راجناتھ سنگھ کا شکریہ اداکرتے ہوئے خوشی کا اظہار بھی کیا۔ ساتھ ہی یہ خواہش بھی ظاہرکی کہ مدینے کے لئے بھی پروازیں  شروع کی جانی چاہئے۔ معروف عالم دین ومفکر مولانا آغا روحی عبقاتی نےکہا کہ یہ ایک بہترقدم ہے اور اس کے لئے راجناتھ سنگھ کا جتنا شکریہ ادا کیاجائے کم ہے۔ ساتھ ہی مولانا حمید الحسن مولانا کلب جواد ، مولانا یعسوب عباس اوردیگرعلماء نے بھی وزیرداخلہ کومبارکباد پیش کی۔

واضح رہے کہ راجناتھ سنگھ وزیر داخلہ ہونے کے ساتھ ساتھ لکھنئوسے رکن پارلیمنٹ بھی ہیں۔ لہٰذا انہوں نےعوامی نمائندے کی حیثیت سے یہ بھی کہا کہ ابھی لکھنئو میں بہت کچھ کیا جانا ہے اوراس کے لئے کوششیں بدستور جاری ہیں۔

 طارق قمر کی رپورٹ
First published: Feb 14, 2019 08:44 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading