உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

     فوجی کیمپ پر حملہ : راج ناتھ کی جموں و کشمیر ڈی جی پی سے گفتگو ، تفصیلات مانگی ، صورتحال پر گہری نظر

    وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ ۔ فائل فوٹو

    وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ ۔ فائل فوٹو

    مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے جموں و کشمیر کے پولیس ڈائرکٹر جنرل ایس پی وید سے ٹیلیفون پربات کرکے جموں میں آج فوج کے کیمپ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے جموں و کشمیر کے پولیس ڈائرکٹر جنرل ایس پی وید سے ٹیلیفون پربات کرکے جموں میں آج فوج کے کیمپ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔پولیس ڈائرکٹر جنرل نے مسٹر سنگھ کو فوج کے کیمپ پر دہشت گردانہ حملے سے متعلق معلومات سے آگاہ کیا اور صورت حال سے نمٹنے کے لئے کی جا رہی کارروائی کی تفصیلات بتائیں۔
      وزارت داخلہ کی جانب سے دی گئی اطلاع میں کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ اس سلسلے میں وزیر دفاع اور جموں و کشمیر حکومت کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہے اور وزارت حالات پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔ مسٹر سنگھ نے پولیس ڈائرکٹر جنرل سے کہا ہے کہ مرکز صورت حال سے نمٹنے میں ہر ممکن مدد دینے کے لئے تیار ہے۔
      قابل غور ہے کہ جموں کے مضافات میں واقع سنجووان بریگیڈ فوج کیمپ پر آج علی الصبح دہشت گردوں کے حملے میں فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا اور تین جوانوں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔خیال رہے چار سے پانچ دہشت گردوں نے صبح تقریبا 0450 بجے سنجووان بریگیڈ فوجی کیمپ پر حملہ کر دیا۔ حملے کے بعد جائے وقوعہ کے آس پاس کے تمام اسکولوں کو احتیاطاً بند کر دیا گیا ہے۔
      First published: