ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

رمضا ن جنگ بندی کے جائزہ کے لئے راجناتھ کل کشمیر جائیں گے

مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کل جموں وکشمیر کے دو روزہ دورہ پرجائیں گے اور گزشتہ مہینہ سلامتی دستوں کو مہم روکنے کیلئے دی گئیں ہدایات کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 06, 2018 09:07 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
رمضا ن جنگ بندی کے جائزہ کے لئے راجناتھ کل کشمیر جائیں گے
مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، پی ٹی آئی، فائل فوٹو

مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کل جموں وکشمیر کے دو روزہ دورہ پرجائیں گے اور گزشتہ مہینہ سلامتی دستوں کو مہم روکنے کیلئے دی گئیں ہدایات کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ گورنراین این ووہرہ ، وزیراعلی محبوبہ مفتی، سینئر حکام ، فوج ، سلامتی دستوں، جموں وکشمیر پولیس اور دیگر متعلقہ فریقوں سے ملاقات کریں گے اور رمضان کے دوران مرکز کی طرف سے کی گئی پہل کے پس منظر میں صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ اس کے علاوہ وہ پتھرا و کے واقعات ، سلامتی دستوں پر حملے اور دراندازی کی واردات پر بھی تفصیلی بات چیت کریں گے۔


دوسرے دن جموں میں وہ سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرکے پاکستان کی طرف سے کی جارہی فائرنگ اور اس سے سرحدی علاقوں میں ہونے والی پریشانیوں پر بھی حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔ جموں وکشمیر کے لئے پردھان منتری وکاس پیکج سے متعلقہ پروجیکٹوں کی پیش رفت اور ان کی حالت پر بھی بات چیت ہوگی۔

راجناتھ سنگھ کے دورے کی شروعات کپواڑہ ضلع سے ہوگی جہاں پچھلے ہفتہ فوج کے جوانوں پر حملہ کیا گیا تھا۔ ان کے محترمہ مفتی کی افطار پارٹی میں شامل ہونے کی امید ہے۔ یہ بھی قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ صورتحال کے جائزہ کے بعد وہ مہم روکنے کی مرکزی حکومت کی پہل کے بارے میں کچھ اعلان بھی کرسکتے ہیں۔ ذرئع کا کہنا ہے کہ آئندہ 28جون سے شروع ہورہی امرناتھ یاترا کے پیش نظر اس پہل کی مدت بڑھائی جاسکتی ہے۔

First published: Jun 06, 2018 09:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading