ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

آبروریزی معاملے میں راشٹریہ جنتا دل کے معطل ممبر اسمبلی کی ضمانت عرضی خارج

نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے نابالغ کی عصمت دری کے ملزم راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے معطل رکن اسمبلی راج بلبھ یادو کی ضمانت کی درخواست آج خارج کر دی۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 24, 2016 03:57 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
آبروریزی معاملے میں راشٹریہ جنتا دل کے معطل ممبر اسمبلی کی ضمانت عرضی خارج
نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے نابالغ کی عصمت دری کے ملزم راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے معطل رکن اسمبلی راج بلبھ یادو کی ضمانت کی درخواست آج خارج کر دی۔

نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے نابالغ کی عصمت دری کے ملزم راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے معطل رکن اسمبلی راج بلبھ یادو کی ضمانت کی درخواست آج خارج کر دی۔ جسٹس اے کے سیکری اور جسٹس ابھے منوہر سپرے کی بنچ نے پٹنہ ہائی کورٹ کی طرف سے گزشتہ ماہ منظور کی گئی راج بلبھ کی ضمانت کو خارج کر دیا۔


عدالت عظمی نے پٹنہ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کرنے والی بہار حکومت کی عرضی پر کل فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ واضح رہے کہ پٹنہ ہائی کورٹ نے ملزم راج بلبھ کو ضمانت دے دی تھی، جس کے خلاف ریاستی حکومت نے عدالت عظمی میں اپیل کی تھی۔بہار حکومت نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ اس معاملے میں جب تک گواہوں کے بیان قلمبند نہیں ہو جاتے، تب تک راج بلبھ کو جیل میں ہی رکھے جانے کا حکم دیا جائے۔ریاستی حکومت کی دلیل تھی کہ جیل سے باہر آنے کے بعد ملزم گواہوں کو متاثر کر سکتا ہے۔

First published: Nov 24, 2016 03:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading